Home سیاست جسٹس منصور علی شاہ کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا جاتا تو لانگ مارچ کیا جائے، فواد چوہدری

جسٹس منصور علی شاہ کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا جاتا تو لانگ مارچ کیا جائے، فواد چوہدری

Share
Share

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ جسٹس منصور علی شاہ کا بطور چیف جسٹس نوٹیفکیشن فوری جاری کیا جائے۔ آئینی ترمیم لانے کی کوشش خوفناک ہے، آئینی ترمیم پر وکلا، سیاسی جماعتوں کو آگے بڑھنا ہوگا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ آئینی ترمیم کیخلاف وکلا متحد ہیں، جسٹس منصور علی شاہ کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا جاتا تو لانگ مارچ کیا جائے، وکلا، تحریک انصاف، جے یوآئی، جی ڈی اے، جماعت اسلامی کو لانگ مارچ کا ساتھ دینا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ آئینی ترمیم لانے کی کوشش خوفناک ہے، آئینی ترمیم پر وکلا، سیاسی جماعتوں کو آگے بڑھنا ہوگا۔

فواد چوہدری نے کہا کہ ترمیم آگئی تو آئین کو ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا، یہ اسمبلیاں فارم 47 کی پیداوار ہیں، عوام کی نمائندگی نہیں کر رہیں، سپریم کورٹ کے حکم پر عملدرآمد نہیں ہو رہا،اس طرح تو آئین لپیٹا جائے گا۔

Share
Related Articles

بانی پی ٹی آئی کی مشکلات میں مزید اضافہ،ایک اورمقدمہ میں گرفتاری ڈال دی گئی

راولپنڈی :بانی پی ٹی آئی کی مشکلات میں مزید اضافہ تھانہ نیوٹاؤن...

بانی پی ٹی آئی کسی اور کیس میں گرفتار نہیں تو جیل سے رہا کر دیا جائے،تحریری فیصلہ

اسلام آباد:ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے بانی پی ٹی آئی،...

30دسمبر سے پہلے اچھی خبریں آئیں گی،شیخ رشید

راولپنڈی : سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیرشیخ رشید احمد...

ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر بنتے ہی ن لیگیوں کی نیندیں اڑ گئیں،بیرسٹر سیف

پشاور: مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ ڈونلڈ...