Home سیاست 63اے نظرثانی درخواستوں اورآڈیو لیکس کیس کی سماعت کے لئے بینچ تشکیل

63اے نظرثانی درخواستوں اورآڈیو لیکس کیس کی سماعت کے لئے بینچ تشکیل

Share
Share

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے 63اے نظرثانی درخواستوں اورآڈیو لیکس کیس کی سماعت کے لیے بینچ تشکیل دے دیے ہیں۔

ذرائع کے مطابق آڈیو لیکس کیس کی سماعت کے بینچ کی سربراہی جسٹس منصور علی شاہ کریں گے۔

لارجر بینچ کے دیگر ججز میں جسٹس یحییٰ آفریدی ، جسٹس امین الدین خان ، جسٹس جمال مندوخیل اور جسٹس مسرت ہلالی شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق آڈیو لیکس کیس آئندہ ہفتے سماعت کیلیے مقرر کیے جانے کا امکان ہے۔

ادھر ذرائع سپریم کورٹ رجسٹرار کے مطابق 63 اے نظر ثانی کی درخواستوں کو 30 ستمبر کو سماعت کے لیے مقرر کیاگیا ہے۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ سماعت کرے گا۔

بینچ میں جسٹس منیب اختر ، جسٹس امین الدین خان ، جسٹس جمال مندو خیل ، جسٹس مظہر عالم میاں خیل شامل ہیں۔

Share
Related Articles

29 مقدمات: بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں اہم پیش رفت

راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے 26 نومبر کے احتجاج...

26 نومبر احتجاج کیس: بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں توسیع

راولپنڈی: انسداد دہشت گردی عدالت نے 26 نومبر احتجاج کیس میں بانی...

وزیراعلیٰ مریم نواز کا انقلابی اقدام،پنجاب میں اے آئی گورننس نظام متعارف

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے میں پورے حکومتی، سرکاری اور...

بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی بی سے ملاقات کروا دی گئی

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی...