Home Uncategorized طویل عرصے تک خلائی سفر دل کےلئے نقصان دہ قرار

طویل عرصے تک خلائی سفر دل کےلئے نقصان دہ قرار

Share
Share

واشنگٹن: ایک نئی زیرو گریوٹی اسٹڈی سے پتہ چلتا ہے کہ مریخ تک طویل مدتی خلائی سفر خلابازوں کے دلوں کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔

بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر ایک ماہ کے بعد 48 بائیو انجینیئرڈ انسانی دل کی بافتوں کے نمونوں کا جائزہ لیا گیا جس میں پایا گیا کہ وہ زمین پر انسانی دل کے مقابلے میں زیادہ کمزور تھا۔

محققین نے نیشنل اکیڈمی آف سائنسز کی رپورٹ میں پایا کہ خلا میں رہنے والے خلابازوں کے ٹشوز بھی کمزور ہوجاتے ہیں جس میں سوزش اور آکسیڈیٹیو نقصان کے جینیاتی ثبوت بھی ملے ہیں جو دل کی بیماری کی علامت ہیں۔

بالٹی مور میں جانس ہاپکنز میڈیسن کے پوسٹ ڈاکیٹرل فیلو محقق ڈیوین مائر نے مزید کہا کہ دل کے ٹشوز میں یہ آکسیڈیٹیو نقصان اور سوزش بہت سے خلابازوں کی پرواز کے بعد مستقل طور پر بھی ظاہر ہوئی ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...