Home سیاست مولانا فضل الرحمان سےڈاکٹر ذاکر نائیک کی ملاقات،تحائف کا تبادلہ

مولانا فضل الرحمان سےڈاکٹر ذاکر نائیک کی ملاقات،تحائف کا تبادلہ

Share
Share

اسلام آباد: ممتاز مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائک نے جمعیت علماء اسلام کے امیر مولانا فضل الرحمان سے انکی رہائش گاہ پر ملاقات کی، دونوں شخصیات نے ایک دوسرے کو تحائف بھی پیش کیے۔

ڈاکٹر ذاکر نائک کے ہمراہ ان کے صاحبزادے طارق نائک بھی موجود تھے، مولانا فضل الرحمان نے اعلیٰ سطح وفد کے ہمراہ مذہبی اسکالر کا استقبال کیا۔ ڈاکٹر ذاکرنائیک نے مولانا فضل الرحمان کو پرفیوم کا تحفہ پیش کیا اور سربراہ جے یو آئی کی اقتداء میں نماز مغرب بھی ادا کی۔

مولانا فضل الرحمان نے ڈاکٹر ذاکر نائک کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ آپ نے ہمارے گھر آکر ہمارے گھر کو رونق بخشی ہے، اللہ تعالیٰ آپ کی پاکستان تشریف آوری کو آپ کے مشن میں مزید برکت کا سبب بنائے۔

 

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ جس طریقے سے ڈاکٹر صاحب سوالات کا جواب دیتے ہیں وہ امت مسلمہ کی طرف سے دفاع ہوتا ہے، کئی لوگ ان کی دعوت سے ایمان کے نور سے منور ہوئے ہیں۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ عالم اسلام کے حسین چہرے سے دنیا کو روشناس کرانا اور امت مسلمہ کا اتحاد و اتفاق مشترکہ ہدف ہے، ڈاکٹرصاحب یہاں مہمان نہیں میزبان ہیں یہ ان کا اپنا گھر ہے۔

ڈاکٹر ذاکر نائک نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات میری خواہش تھی جو آج پوری ہوئی۔ کل کچھ دوست ملنے آئے لیکن میں نے کہا سب سے پہلے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کروں گا۔

ڈاکٹرذاکرنائیک نے کہا کہ میرے نزدیک سب سے اہم پیشہ ڈاکٹری کا تھا، پھر قرآن کریم کا ترجمہ پڑھا تو معلوم ہوا سب اچھا پیشہ دعوت کا ہے۔ مولانا فضل الرحمان کی امت مسلمہ کے اتحاد کی کاوشوں کو سراہتا ہوں، مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ میں اپنائیت محسوس کر رہا ہوں۔

اس موقع پر مولانا عبد الغفور حیدری، مولانا اسعد محمود ، مولانا امجد خان، اسلم غوری، مولانا عبدالواسع، مولانا راشد سومرو، مولانا مصباح الدین، نور عالم خان، مولانا محمود شاہ، مفتی اویس عزیز، مفتی اسجد محمود و دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

Share
Related Articles

29 مقدمات: بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں اہم پیش رفت

راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے 26 نومبر کے احتجاج...

26 نومبر احتجاج کیس: بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں توسیع

راولپنڈی: انسداد دہشت گردی عدالت نے 26 نومبر احتجاج کیس میں بانی...

وزیراعلیٰ مریم نواز کا انقلابی اقدام،پنجاب میں اے آئی گورننس نظام متعارف

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے میں پورے حکومتی، سرکاری اور...

بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی بی سے ملاقات کروا دی گئی

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی...