Home سیاست سپریم کورٹ نے 63 اے کے فیصلے سے آئینی ترمیم کی راہ ہموار کردی، سلمان اکرم راجہ

سپریم کورٹ نے 63 اے کے فیصلے سے آئینی ترمیم کی راہ ہموار کردی، سلمان اکرم راجہ

Share
Share

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات اور نامزد سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ آرٹیکل 63 اے کے آج کے فیصلے سے سپریم کورٹ نے آئینی ترمیم کے لیے راہ ہموار کردی، نئی آئینی عدالت میں جسے چیف جسٹس لگانے جارہے ہیں وہ بھی نظر آرہا ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ آج پاکستان کی تاریخ کا سیاہ دن ہے آج کا فیصلہ پاکستان کے آئین کے خلاف آیا ہے پی ٹی آئی کی نشستیں آج انہیں دینے کا فیصلہ آیا ہے جنہیں پاکستان کے عوام نے نامنظور کردیا تھا، آج کا فیصلہ آرٹیکل 8 کی بھی خلاف ورزی ہے، آج کے بعد اگر آئینی ترامیم ہوجاتی ہے تو جو کچھ ملک میں ہو رہا ہے سب آئینی ہو جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ آئینی ترامیم کے بعد لوگوں کو اٹھا کر جیل میں ڈال دیا جائے گا اور سالہا سال ان کا کوئی پرسان حال نہیں ہوگا، یہ ریاست آج کس طرف جارہی ہے؟ یہ ایک تشویش ناک صورتحال ہے، نیشنل سیکیورٹی کے نام پہ آج سے اس ملک میں لوگوں کو اٹھایا جائے گا، آج کا یہ فیصلہ ترامیم کرنے والوں کے لیے راہیں ہموار کردے گا۔

سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ کسی بھی جماعت کو اگر کالعدم قرار دیا جاتا ہے تو وہ بھی اسی ترامیم کو بھیجا جائے گا، تین دن کی سماعت میں ایک فیصلہ دیا گیا جس پر بہت سے وکلاء اور ججز کو اعتراض تھا، اس کالے آئین کا ساتھ نہ دینے پر ہم مولانا فضل الرحمن کو مبارکباد دیتے ہیں، یہ پاکستان کے خلاف جرم ہے اور اس کا ساتھ آپ کو نہیں دینا۔

سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ یہ جو آئینی ترمیم ہورہی ہے اس کا خمیازہ سب کو بھگتنا پڑے گا، اگر کوئی ملٹری کورٹ گرفتاری کا حکم دیتی ہے تو ہائی کورٹ اس پر کچھ نہیں کرسکے گی یہ سب آئینی ترمیم کا وہ پیکیج ہے جس کے لیے سپریم کورٹ نے راہ ہموار کی ہے، نئی آئینی عدالت میں جس کو چیف جسٹس لگانے جارہے ہیں وہ بھی نظر آرہا ہے، یہ کٹھ پُتلی عدالت بنائی جارہی ہے 63 اے کا جو فیصلہ آیا ہے ہمیں اس پر تحفظات ہیں۔

Share
Related Articles

اگر پٹرول کا اسٹاک تھا تو پاکستان میں قیمت 20 فیصد کیوں بڑھائی گئی؟،بیرسٹر گوہر

اسلام آباد:چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ وفاقی...

وزیراعظم نے علاقائی و عالمی صورتحال کے تناظر میں اہم اجلاس آج طلب کرلیا

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے علاقائی و عالمی صورتحال کے تناظر...