Home نیوز پاکستان علوی ڈینٹل کلینک سیل کرنے کا کیس، سندھ ہائیکورٹ کا تحریری حکم نامہ جاری

علوی ڈینٹل کلینک سیل کرنے کا کیس، سندھ ہائیکورٹ کا تحریری حکم نامہ جاری

Share
Share

کراچی: کراچی میں علوی ڈینٹل کلینک سیل کرنے کے کیس میں سندھ ہائیکورٹ نے تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔

عدالت عالیہ کے تحریری حکم نامے کے مطابق قانون کے تحت درخواست گزار کو پہلے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) سے رجوع کرنا چاہیے۔ اپنے خدشات اور تحفظات کیلئے ایس بی سی اے میں اپیل فائل کریں۔

تحریری حکم نامے کے مطابق اگر درخواست گزار ایس بی سی اے میں اپیل فائل کریں تو ایک ماہ میں اس کا فیصلہ کیا جائے۔

تحریری حکم نامے کے مطابق درخواست گزار کے پاس متبادل پلیٹ فارم موجود ہے تو یہ درخواست کیسے قابل سماعت ہے۔ درخواست کے قابل سماعت ہونے پر دلائل دیے جائیں۔

عدالت نے سندھ حکومت، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی و دیگر سے 14 اکتوبر تک جواب طلب کرلیا۔

Share
Related Articles

پاکستان سپر لیگ کے 11ویں ایڈیشن کے شیڈول کا اعلان

لاہور:پاکستان سپر لیگ کے گیارہویں ایڈیشن کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا۔ایونٹ...

بنگلا دیش کے خلاف پہلے ون ڈے میں تین پاکستانی کھلاڑی ڈیبیو کریں گے، شاہین آفریدی

ڈھاکا:ون ڈے ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے تصدیق کی ہے...

بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی ملاقات کروا دی گئی

راولپنڈی:پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ...

ملک بھر کی مساجد میں لاکھوں فرزندانِ اسلام اعتکاف میں بیٹھ گئے

اسلام آباد:رمضان المبارک کے آخری عشرہ میں ملک بھر کی مساجد میں...