Home Uncategorized اسرائیل میں مرکزی بس اسٹیشن پر حملہ،خاتون ہلاک،11 افراد زخمی

اسرائیل میں مرکزی بس اسٹیشن پر حملہ،خاتون ہلاک،11 افراد زخمی

Share
Share

تل ابیب: اسرائیل کے جنوبی علاقے بئر السبع‎ کی مرکزی بس اسٹیشن پر حملے سے خوف و ہراس پھیل گیا اور شہری مدد کے لیے چیختے ہوئے بھاگ کھڑے ہوئے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق حملے میں بس کے انتظار میں کھڑے مسافروں کو نشانہ بنایا گیا۔ حملے کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی اہلکار اور طبی ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔

امدادی کاموں کے دوران جائے وقوعہ سے 10 سے زائد زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ایک خاتون نے خون زیادہ بہہ جانے کے باعث دوران علاج دم توڑ دیا۔

اسرائیلی پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ جوابی کارروائی میں حملہ آور کو گولی مار کر ہلاک کردیا گیا جس کی شناخت کا عمل جاری ہے تاہم وہ حلیے سے عرب لگتا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حملے میں زخمیوں کے جسم پر موجود زخموں سے اندازہ ہوتا ہے کہ زیادہ تر پر چاقو کے وار کیے گئے اور چند ایک کو گولی بھی ماری گئی۔

یاد رہے کہ 31 مارچ کو بھی اسی علاقے کے بس اسٹیشن پر حملے میں چھٹیوں پر آرمی بیس سے گھر آنے والا اسرائیلی فوجی ہلاک اور 2 راہگیر زخمی ہوگئے تھے جب کہ چاقو بردار 20 سالہ نوجوان کو جوابی فائرنگ میں ہلاک کردیا گیا تھا جس کی شناخت ناجی ابو فریح کے نام سے ہوئی تھی۔

اسرائیل کی 7 اکتوبر سے جاری غزہ پر وحشیانہ بمباری کے بعد اسرائیل میں انفرادی حملوں کی تعداد بڑھ گئی ہے جب کہ چند ایک ممالک میں قائم اسرائیلی سفارت خانوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...