Home سیاست بانی پی ٹی آئی ، علی امین گنڈاپور، علیمہ خان اور عظمیٰ خان کو دہشتگردی کے چار مقدمات میں نامزد

بانی پی ٹی آئی ، علی امین گنڈاپور، علیمہ خان اور عظمیٰ خان کو دہشتگردی کے چار مقدمات میں نامزد

Share
Share

لاہور: بانی تحریک انصاف عمران خان، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور، علیمہ خان اور عظمیٰ خان کو دہشتگردی کے چار مقدمات میں نامزد کردیا گیا۔

صوبائی دارالحکومت لاہور میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر عمران خان، علیمہ خان، عظمیٰ خان اور علی امین گنڈا پور کو دفعہ 109 میں نامزد کیا گیا ہے، بانی پی ٹی آئی اور ان کی بہنوں سمیت تحریک انصاف کے رہنماوٴں کے خلاف 9 مئی کی طرز پر مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

مقدمہ کے متن میں بانی پی ٹی آئی کو جیل میں غیر معمولی سہولیات اور ملاقاتوں کی اجازت ریاست مخالف تشدد کی وجہ قرار دی گئی ہے، پولیس ریکارڈ میں احتجاج پر درج ہونے والے 20 مقدمات کو ہائی پروفائل قرار دیا گیا ہے۔

دہشتگردی کی دفعات کے تحت درج مقدمات میں پی ٹی آئی رہنماوٴں شیخ امتیاز، حماد اظہر، سلمان اکرم راجہ، علی امتیاز وڑائچ، رانا شہباز احمد اور شبیر گجر کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔

پولیس ریکارڈ کے مطابق 3 تا 6 اکتوبر پی ٹی آئی قیادت اور کارکنوں کے خلاف 23 مقدمات درج ہوئے، مقدمات میں پولیس مقابلوں، کارسرکار میں مداخلت اور ڈکیتی کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں، 6 اکتوبر کو دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج مقدمات میں 129 افراد کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔

Share
Related Articles

نواز شریف کی طبعیت ناساز، لندن میں قیام بڑھادیا

لندن:پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی...

وفاق کا کینالز منصوبے پر پیپلزپارٹی کے تحفظات دور کرنے کے لئے مذاکراتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ

کراچی:وفاقی حکومت نے دریائے سندھ پر چھ کینالز کی تعمیر کے منصوبے...

پی ٹی آئی سے اتحاد نہ کرنے سے متعلق خبریں مصدقہ نہیں ہیں،ترجمان جے یو آئی

اسلام آباد:ترجمان جے یو آئی نے کہا ہے کہ میڈیا میں چلنے...

برآمدات میں بتدریج اضافہ ،حکومت اور نجی شعبے کے درمیان قریبی تعاون کا نتیجہ ہیں، وزیراعظم

اسلام آباد:پاکستانی ٹیکسٹائل برآمدات بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں، جس...