Home سیاست جامعہ کراچی، ذاکر نائیک کو پی ایچ ڈی کی اعزازی سند دینے پر 3 ارکان نے مخالفت کردی

جامعہ کراچی، ذاکر نائیک کو پی ایچ ڈی کی اعزازی سند دینے پر 3 ارکان نے مخالفت کردی

Share
Share

کراچی: جامعہ کراچی نے پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے معروف اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کو پی ایچ ڈی کی اعزازی سند دینے کی منظوری دے دی۔تاہم سنڈیکیٹ کے تین اراکین نے اس سلسلے میں اپنے تحفظات کا اظہار اور مخالفت کر دی ۔

اعزازی سند دینے کی باقاعدہ منظوری وائس چانسلر جامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر خالد عراقی کے زیر صدارت منعقدہ یونیورسٹی کے سنڈیکیٹ کے اجلاس میں دی گئی تاہم سنڈیکیٹ کے تین اراکین نے اس سلسلے میں اپنے تحفظات کا اظہار اور مخالفت کی، تینوں اراکین جامعہ کراچی میں حکومت سندھ کی جانب سے نامزد ہیں۔

سنڈیکیٹ کے تین اراکین کی مخالفت کا انکشاف سنڈیکیٹ کے اجلاس کے بعد اجلاس کی جاری کی گئی روداد میں ہوا جس میں کہا گیا ہے کہ معروف اسکالر ڈاکٹر ذاکر عبدالکریم نائیک کو پی ایچ ڈی کی اعزازی سند دینے کے سلسلے میں خط یکم اکتوبر کو گورنر سیکریٹریٹ سے موصول ہوا۔

روداد سے معلوم ہوا ہے کہ سنڈیکیٹ نے اکثریتی رائے سے مبلغ اسلام ڈاکٹر ذاکر نائیک کو پی ایچ ڈی کی اعزازی سند دیے جانے کی منظوری دی ہے تاہم سعدیہ جاوید، شاہدہ رحمانی اور صاحبزادہ معظم قریشی نے تحفظات کا اظہار کیا اور خاص طور پر خواتین کے حوالے سے ان کی رائے سے اختلاف کیا۔

یاد رہے کہ ڈاکٹر ذاکر نائیک کو پی ایچ ڈی کی اعزازی سند دینے کی باقاعدہ سفارش صوبے کی سرکاری جامعات کے چانسلر کامران ٹیسوری کی جانب سے کی گئی تھی جس کے بعد جامعہ کراچی کی جانب سے اس سلسلے میں مروجہ پروٹوکولز پر عمل کرتے ہوئے کنٹرولنگ اتھارٹی حکومت سندھ کے محکمہ یونیورسٹیز اینڈ بورڈز کو خط لکھ کر اجازت طلب کی گئی تھی اور محکمہ کی جانب سے اس سلسلے میں آمادگی کے بعد سنڈیکیٹ کا اجلاس بلایا گیا تھا۔

Share
Related Articles

اگر پٹرول کا اسٹاک تھا تو پاکستان میں قیمت 20 فیصد کیوں بڑھائی گئی؟،بیرسٹر گوہر

اسلام آباد:چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ وفاقی...

وزیراعظم نے علاقائی و عالمی صورتحال کے تناظر میں اہم اجلاس آج طلب کرلیا

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے علاقائی و عالمی صورتحال کے تناظر...