Home سیاست کے پی اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کرنے والے تینوں افراد گرفتار

کے پی اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کرنے والے تینوں افراد گرفتار

Share
Share

خیبرپختونخوا اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کرنے والے 3 افراد کو اسپیکر کی ہدایت پر گرفتار کر کے پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔

اسپیکر کی ہدایت پر اسمبلی کے سیکیورٹی اسٹاف نے تین افراد کو گرفتار کر کے پولیس کے حوالے کیا۔ پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہونے والوں میں رکن اسمبلی اقبال وزیر، بھتیجا محب اللہ اور رشتے دار نقیب اللہ شامل ہے۔

خیال رہے کہ اسمبلی اجلاس میں بات کرنے کا موقع نہ ملنے پر حکومت اور اپوزیشن اراکین میں تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا اور پھر معاملہ ہاتھا پائی تک پہنچ گیا ہے، اس دوران دونوں فریقین کی جانب سے سخت زبان کا استعمال بھی کیا گیا۔

اس سے قبل اسپیکر اسمبلی نے دونوں ایم پی ایز اقبال وزیر اور نیک محمد کو اپنے چیمبر میں بلا کر معاملہ صلح صفائی سے حل کرنے کی کوشش کی مگر کوئی فائدہ نہیں ہوسکا۔ بعد ازاں اسپیکر نے اجلاس کو پیر تک ملتوی کردیا۔

Share
Related Articles

گلگت بلتستان کے انتخابی ماحول پر تشویش، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا چیف جسٹس کو خط

پشاور: آزاد اور شفاف انتخابات کے انعقاد کی درخواست وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا...

گلگت بلتستان انتخابات 2026: پولنگ ایجنٹس کی تقرری کیلئے امیدواروں کو نوٹسز جاری

Gilgit-Baltistan میں ہونے والے انتخابات 2026 کی تیاریاں تیز ہو گئیں، جبکہ...

پنجاب میں چیلنجز پر قابو پا کر ترقی کی جانب گامزن ہیں، مریم نواز

Maryam Nawaz نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت جامع اقدامات کے ذریعے...