Home سیاست چینی وزیرِ اعظم کے دورے سے ہماری دوستی مزید مضبوط اور گہری ہو گی، شہباز شریف

چینی وزیرِ اعظم کے دورے سے ہماری دوستی مزید مضبوط اور گہری ہو گی، شہباز شریف

Share
Share

اسلام آباد:وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ چین کے وزیرِ اعظم لی چیانگ کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے ان کے تاریخی اور نتیجہ خیز دورے سے بے حد خوشی ہوئی ہے۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ چینی وزیرِ اعظم کے دورے سے ہماری دوستی مزید مضبوط اور گہری ہو گی، ہم موجودہ اقدامات بالخصوص سی پیک پر پیش رفت کا جائزہ لیں گے۔

شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ہم باہمی مفاد پر مبنی تعاون کے مزید نئے شعبوں کو تلاش کریں گے۔

وزیرِ اعظم نے یہ بھی کہا کہ پاک چین آزمودہ اسٹریٹجک تعاون، شراکت داری علاقائی استحکام اور خوش حالی کا سنگِ بنیاد ہے۔

خیال رہے کہ چین کے وزیرِ اعظم لی چیانگ پاکستان کے دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔

شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں چینی وزیرِ اعظم لی چیانگ اپنے وفد کی قیادت کریں گے۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے چینی ہم منصب کا ایئر پورٹ پر پْرتپاک استقبال کیا۔اس موقع پر وزیرِ اعظم شہباز شریف کے ہمراہ نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار، وزیرِ داخلہ محسن نقوی اور دیگر وفاقی وزراء بھی موجود تھے۔نورخان ایئر بیس پر چین کے وزیرِ اعظم کو دو بچوں نے گلدستے پیش کیے۔

Share
Related Articles

آصف زرداری سندھ کا پانی بیچ کر آنسو بہا رہے ہیں،عمر ایوب

اسلام آباد:قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان تحریک انصاف کے...

شہباز شریف کا قومی ایئرلائن کی باکو پرواز کے آغاز پر اظہار مسرت

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے قومی ایئرلائن کی لاہور تا باکو پروازوں...

حکمران طبقہ اسرائیل اورامریکہ سے ڈرتاہے،فلسطینی امت مسلمہ کی طرف دیکھ رہے ہیں،حافظ نعیم

اسلام آباد:امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نےغزہ مارچ کے شرکاء سے...

سعودی شہریوں کو پاکستان آنے کیلئے کسی ویزا کی ضرورت نہیں، محسن نقوی

اسلام آباد:وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی سعودی عرب کے سفیر نواف بن...