Home سیاست پرامن مظاہرین پر تشدد انتہائی ناگوار اور شرمندگی کا باعث ہے،بختاوربھٹو

پرامن مظاہرین پر تشدد انتہائی ناگوار اور شرمندگی کا باعث ہے،بختاوربھٹو

Share
Share

کراچی :ملکی و عالمی واقعات پر گہری نظر رکھنے والی شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری نے کراچی میں مظاہرین پر تشدد کی مذمت کی ہے۔

بختاور بھٹو زرداری نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر کراچی میں مظاہرین پر پولیس کے تشدد کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔

اْنہوں نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ہم پْرامن مظاہرین کے ساتھ پْرتشدد سلوک کی مذمت کرتے ہیں۔

بختاور بھٹو زرداری نے مزید لکھا ہے کہ پْرامن مظاہرین پر تشدد انتہائی ناگوار اور شرمندگی کا باعث ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ وزیرِ داخلہ سندھ نے واقعیکی تحقیقات کی یقین دہانی کروائی ہے اور اس طرح کی بلا اشتعال، ناقابلِ معافی اور بلاجواز بربریت میں ملوث تمام افراد کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

Share
Related Articles

گلگت بلتستان کے انتخابی ماحول پر تشویش، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا چیف جسٹس کو خط

پشاور: آزاد اور شفاف انتخابات کے انعقاد کی درخواست وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا...

گلگت بلتستان انتخابات 2026: پولنگ ایجنٹس کی تقرری کیلئے امیدواروں کو نوٹسز جاری

Gilgit-Baltistan میں ہونے والے انتخابات 2026 کی تیاریاں تیز ہو گئیں، جبکہ...

پنجاب میں چیلنجز پر قابو پا کر ترقی کی جانب گامزن ہیں، مریم نواز

Maryam Nawaz نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت جامع اقدامات کے ذریعے...