Home سیاست ایس سی او کانفرنس میں شرکت کرنے والے مہمانوں کیلئے خصوصی نغمہ جاری

ایس سی او کانفرنس میں شرکت کرنے والے مہمانوں کیلئے خصوصی نغمہ جاری

Share
Share

اسلام آباد:وزارت اطلاعات و نشریات نے شنگھائی تعاون تنظیم کے 23 ویں سربراہ اجلاس میں شرکت کرنے والے مہمانوں کو خوش آمدید کہنے کے لئے نغمہ جاری کر دیا۔

نغمے میں پاکستان کے رنگا رنگ ثقافتی ورثے اور مہمان نوازی کی روایت کی ایک جھلک پیش کی گئی ہے، نغمے میں پاکستان کے خوبصورت مقامات، تاریخی اہم عمارتیں اور متنوع ثقافت کو بڑی خوبصورتی سے پیش کیا گیا ۔

نغمے کے بول میں پاکستان کے لوگوں کی مہمان نوازی اور ایس سی او سربراہان مملکت کو خوش آمدید کہنے کا جذبہ سمو آیا ہے، اس کے علاوہ پاکستان کی ترقی کے لئے پاکستان کے عوام کی محنت، لگن اور جذبے کو بھی بہت خوبصورتی سے اجاگر کیا گیا ہے۔

پاکستان کے نامور گلوکار عمیر جسوال نے نغمہ گنگنایا ہے، وزارت اطلاعات و نشریات نے امید ظاہر کی ہے کہ یہ نغمہ مہمانوں کو پاکستان کی ثقافت سے روشناس کرائے گا اور ان کے دلوں میں پاکستان کے لئے محبت پیدا کرے گا۔

Share
Related Articles

وزیراعظم سے بلاول بھٹو کی زیرقیادت پی پی وفد کی ملاقات، بجٹ تجاویز پر تبادلہ خیال

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف سے بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پیپلز...

بھارت میں عمران خان کے ایکس اکاؤنٹ کی بندش،تحریک انصاف کا سخت ردعمل

اسلام آباد:مودی سرکار کی جانب سے بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران...

پاکستان کی خودمختاری کو چیلنج کیا گیا تو بھرپور طاقت سے جواب دیا جائے گا، جنرل عاصم منیر

راولپنڈی:پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان...

ہم بھارتی اقدامات کے خلاف متحد، فوج کے ساتھ کھڑے ہیں، بیرسٹر گوہر

اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ...