Home سیاست یہ تاثرغلط ہے کہ 26 ویں آئینی ترمیم کسی کودیوارسے لگانے کے لئے ہے، شازیہ مری

یہ تاثرغلط ہے کہ 26 ویں آئینی ترمیم کسی کودیوارسے لگانے کے لئے ہے، شازیہ مری

Share
Share

کراچی: پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما شازیہ مری نے کہا ہے یہ تاثرغلط ہے کہ 26 ویں آئینی ترمیم کسی کودیوارسے لگانے کے لئے ہے۔

کراچی میں بلاول ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی پی پی رہنما شازیہ مری کا کہنا تھا کہ ججزکی ریٹائرمنٹ کی مدت کا تعین اور آئینی عدالت کا قیام ضروری ہے، بلاول بھٹو مسلسل آئینی ترمیم کے حوالے سے بات کر رہے ہیں، بلاول بھٹو نے ہر فورم پر آئینی ترمیم کی بات کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے آئینی عدالت کا دیرینہ مطالبہ پورا ہو، آئینی عدالت کی حمایت قائداعظم نے بھی کی تھی، عنقریب جب آئینی ترمیم ہوگی تو آئینی عدالت کی شق بھی اس میں شامل ہوگی۔

شازیہ مری کا مزید کہنا تھا کہ میری جماعت سندھ کے لوگوں کادرد سمجھتی ہے، کراچی میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، سندھ صوفیوں کی دھرتی ہے، ہمیشہ امن دشمنوں نے سندھ کی شناخت تبدیل کرنے کی کوشش کی ہے، کراچی میں دفعہ 144 کا نفاذ کیاگیا لیکن اس کے باوجود رواداری والے باہرنکلے یہ ان کاحق ہے، وزیرداخلہ نے ایکشن لیا ہے۔

Share
Related Articles

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...

جیل اصلاحات قومی کانفرنس: قیدیوں کے بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ ناگزیر، مریم نواز

جیل اصلاحات کو انسانی وقار اور انصاف سے جوڑ دیا گیا اسلام...