Home سیاست صدر آصف زرداری سے چینی وزیراعظم کی ملاقات، دو طرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق

صدر آصف زرداری سے چینی وزیراعظم کی ملاقات، دو طرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق

Share
Share

اسلام آباد:صدر مملکت آصف علی زرداری سے چین کے وزیراعظم لی چیانگ نے ملاقات کی ہے۔

ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے پاک چین سٹریٹجک تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق کیا، صدر مملکت نے چینی وزیراعظم کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا، وزیراعظم محمد شہباز شریف اور چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی بھی اس موقع پر موجود تھے۔

بعدازاں صدر مملکت آصف علی زرداری سے کرغزستان کے وزراء کی کابینہ کے چیئرمین اکیل بیک جاپاروف نے بھی ملاقات کی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے مابین دوطرفہ تجارتی حجم میں اضافے کی ضرورت ہے، دوطرفہ تجارت میں قابلِ قدر مصنوعات اور تنوع سے اضافہ کیا جا سکتا ہے، کرغزستان کراچی اور گوادر بندرگاہوں سے استفادہ کر سکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کرغزستان کے ساتھ تمام باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے خواہاں ہیں، سلامتی کونسل کی غیر مستقل سیٹ پر پاکستان کے کامیاب انتخاب میں کرغزستان کی حمایت پر شکر گزار ہیں۔

ملاقات میں کرغزستان کے وزراء کی کابینہ کے چیئرمین اکیل بیک جاپاروف نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ دوست ممالک کے ساتھ تجارت کا فروغ کرغزستان کی ترجیح ہے، کرغزستان معیشت، کاروبار اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے کا خواہاں ہے۔

اکیل بیک جاپاروف کامزید کہنا تھا کہ کرغزستان کی معاشی ترقی کے باعث تعمیراتی اور ٹیکسٹائل شعبے میں افرادی قوت کیلئے بڑے مواقع ہیں، کرغز شہریوں کیلئے پاکستانی ویزے کے اجراء کا عمل آسان بنانے پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔

Share
Related Articles

بلاول بھٹو نے حکومت سے بجٹ مذاکرات کیلئے چار رکنی کمیٹی بنا دی

پیپلز پارٹی کی اہم سیاسی پیش رفت اسلام آباد: Bilawal Bhutto Zardari...

وفاقی کابینہ اجلاس: حج پالیسی 2027-30 کی سفارشات منظور، گندم مسائل پر کمیٹی تشکیل

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اہم اجلاس اسلام آباد: Shehbaz Sharif...

سابق وفاقی وزیر کو 26 سال قبل دی گئی سزا کالعدم قرار

سپریم کورٹ نے نظرثانی درخواست منظور کر لی اسلام آباد: Anwar Saifullah...

190 ملین پاؤنڈ کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ نے سزا معطلی کی درخواستیں نمٹا دیں

اسلام آباد: Imran Khan سے متعلق 190 ملین پاؤنڈ کیس میں اسلام...