Home سیاست خواجہ آصف نے جمائما گولڈ اسمتھ کو بانی پی ٹی آئی کی صحت پر تشویش کا اظہار کرنے پر آڑے ہاتھوں لے لیا

خواجہ آصف نے جمائما گولڈ اسمتھ کو بانی پی ٹی آئی کی صحت پر تشویش کا اظہار کرنے پر آڑے ہاتھوں لے لیا

Share
Share

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے جمائما گولڈ اسمتھ کو بانی پی ٹی آئی عمران خان کی صحت پر تشویش کا اظہار کرنے پر آڑے ہاتھوں لے لیا۔

جمائما گولڈ اسمتھ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ٹوئٹ کرتے ہوئے عمران خان کی حفاظت اور صحت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جیل میں عمران خان کے حوالے سے سنگین اور تشویش ناک معاملات درپیش ہیں۔ پاکستانی حکام نے اہل خانہ اور وکلا کو عمران خان سے ملاقات سے روک دیا ہے جس کے ساتھ ساتھ تمام عدالتی سماعتیں بھی ملتوی کردی گئی ہیں۔

اس پر خواجہ آصف نے جمائما کو جواب میں کہاکہ عمران خان کے ساتھ مسلسل نرمی روا رکھی جارہی ہے حالانکہ انہوں نے اپنے مخالفین کے ساتھ کبھی نرمی نہیں دکھائی۔ نوازشریف کو اپنی دم توڑتی اہلیہ کلثوم نواز سے فون پر بات کرنے کی اجازت تک نہیں دی گئی اور اپوزیشن کے متعدد رہنماؤں کو بغیر کسی الزام کے جیلوں میں ڈالا گیا۔

Share
Related Articles

26 نومبر احتجاج کیس: بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں توسیع

راولپنڈی: انسداد دہشت گردی عدالت نے 26 نومبر احتجاج کیس میں بانی...

وزیراعلیٰ مریم نواز کا انقلابی اقدام،پنجاب میں اے آئی گورننس نظام متعارف

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے میں پورے حکومتی، سرکاری اور...

بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی بی سے ملاقات کروا دی گئی

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی...

ہم اسرائیل اور امریکا کی ایران پر جارحیت کے خلاف کھڑے ہیں، سلمان اکرم راجہ

راولپنڈی :پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما سلمان اکرم راجہ نے...