ممبئی: منفرد ملبوسات اور بے باکانہ انداز کی وجہ سے شہرت رکھنے والی مشہور بھارتی اداکارہ اور سوشل میڈیا اسٹار عرفی جاوید نے مداحوں کےلیے اپنی اکیسویں سالگرہ پر منفرد انداز میں تصاویر اور ویڈیو پوسٹ کی ہیں۔
عرفی جاوید نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر دلچسپ ویڈیو اور تصاویر شیئر کی ہیں جن میں انھیں بلیو تھیم پارٹی میں اپنا برتھ ڈے کیک کاٹتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
انسٹاگرام پوسٹ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عرفی جاوید جم میں ورزش کرنے والا چست لباس پہن کر کیک کاٹ رہی ہیں اور لباس پر برتھ ڈے گرل کا ربن بھی لگا ہوا ہے۔
ویڈیو میں عرفی نے کیک کاٹنے کے بعد مسکراتے ہوئے اپنے تمام دوستوں کو گلے لگایا۔ اور اس کے بعد اداکارہ نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں مداحوں کو اپنی سالگرہ کے حوالے سے پورے دن کی کارکردگی دکھائی۔
عرفی جاوید کی برتھ ڈے اسپیشل پوسٹ پر مداحوں نے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کمنٹس کیے۔
خیال رہے کہ عرفی جاوید ریئلٹی شو بگ باس او ٹی ٹی اور ایم ٹی وی اسپٹ ولا کے ساتھ مختلف ڈراموں اور ڈیلی سوپ میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں اور حال ہی میں امیزون پرائم ویڈیو پر ان کی ویب سیریز ’’فالو کرلو یار‘‘ نشر ہوئی ہے جسے مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیاگیا۔