Home سیاست آئینی ترمیم کا معاملہ بہت حساس مسئلہ، یہ چند برسوں یا مہینوں کے لئے نہیں، اسد قیصر

آئینی ترمیم کا معاملہ بہت حساس مسئلہ، یہ چند برسوں یا مہینوں کے لئے نہیں، اسد قیصر

Share
Share

اسلام آباد: سابق سپیکر قومی اسمبلی و رہنما تحریک انصاف اسد قیصر نے کہا ہے کہ ترمیم کا معاملہ بہت حساس مسئلہ ہے، یہ چند برسوں، مہینوں کے لیے نہیں۔

قومی اسمبلی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ جو کمیٹی میں ڈرافٹ پیش کیا جا رہا ہے ہمیں ڈر ہے اس کے پیچھے اور محرکات ہیں۔

انہوں نے سوال کیا کہ آئینی ترمیم کیا ایسے ہوتی ہے؟ پارلیمنٹ میں اراکین پر حملہ ہوا، کمیٹی بنی، اس کا اثر ہوا کسی پر؟، اس وقت ہمارے پارلیمنٹیرینز کے خلاف کریک ڈاؤن ہو رہا ہے، لالچ دیا جا رہا ہے، جو ظلم ہو رہا ہے یہ بہت ظالمانہ اقدام ہے۔

اسد قیصر نے کہا کہ یہ پارلیمان قرارداد پاس کرے، ہم سمجھتے ہیں تمام ادارے ہمارے ہیں، خیبرپختونخوا ہاؤس پر حملہ غیر قانونی ہے، کل پورے ملک میں پُرامن احتجاج کی کال دی ہے۔

انہوں نےمزیدکہا کہ ہم یہ مطالبہ کرتے ہیں آئینی ترمیم کے لیے زور زبردستی کو بند کیا جائے، جو 60 لوگ اغوا کیے ہیں انہیں چھوڑا جائے۔

Share
Related Articles

26 نومبر احتجاج کیس: بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں توسیع

راولپنڈی: انسداد دہشت گردی عدالت نے 26 نومبر احتجاج کیس میں بانی...

وزیراعلیٰ مریم نواز کا انقلابی اقدام،پنجاب میں اے آئی گورننس نظام متعارف

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے میں پورے حکومتی، سرکاری اور...

بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی بی سے ملاقات کروا دی گئی

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی...

ہم اسرائیل اور امریکا کی ایران پر جارحیت کے خلاف کھڑے ہیں، سلمان اکرم راجہ

راولپنڈی :پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما سلمان اکرم راجہ نے...