Home سیاست پی ٹی آئی رہنماؤں کی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات جاری

پی ٹی آئی رہنماؤں کی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات جاری

Share
Share

راولپنڈی: حکومت نے تحریک انصاف کے پانچ رہنماؤں کو بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی اجازت دے دی۔جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات جاری ہے ۔

ذرائع کے مطابق 26ویں آئینی ترمیم کے معاملے پر مشاورت کیلئے تحریک انصاف نے پانچ افراد کے لئے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت مانگی تھی۔

ذرائع کا کہناہے کہ حکومت کی جانب سے تحریک انصاف کے پانچ افراد بیرسٹر گوہر، علی ظفر، اسد قیصر، سلمان اکرم راجہ اور صاحبزادہ حامد رضا کو ملاقات کی اجازت دی گئی ہے، ملاقات کے وقت کا فیصلہ تحریک انصاف نے کرنا ہے، اِلتوا یا تاخیر کی ذمہ داری تحریک انصاف پر ہو گی۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے پانچوں رہنماء گرم جوشی سے بانی پی ٹی آئی کو ملے، جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات جاری ہے

Share
Related Articles

اگر پٹرول کا اسٹاک تھا تو پاکستان میں قیمت 20 فیصد کیوں بڑھائی گئی؟،بیرسٹر گوہر

اسلام آباد:چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ وفاقی...

وزیراعظم نے علاقائی و عالمی صورتحال کے تناظر میں اہم اجلاس آج طلب کرلیا

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے علاقائی و عالمی صورتحال کے تناظر...