Home سیاست قومی اسمبلی میں پریس گیلری میں ویڈیو بنانے پر پابندی عائد

قومی اسمبلی میں پریس گیلری میں ویڈیو بنانے پر پابندی عائد

Share
Share

اسلام آباد:اسپیکر قومی اسمبلی کی رولنگ کی روشنی میں پریس گیلری میں ویڈیو بنانے پر پابندی عائد کر دی گئی۔

اسپیکر کی رولنگ کے مطابق پارلیمانی رپورٹرز پریس گیلری سے ویڈیو بنانے سے گریز کریں، کوئی ویڈیو بنائے گا تو اس کا موبائل فون ضبط کر لیا جائے گا۔

قومی اسمبلی کے سیکیورٹی اہل کار بھی پریس گیلری میں موجود ہوں گے۔

دوسری جانب ترجمان قومی اسمبلی کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی کے آج ہونے والے اجلاس کے لیے سخت سیکیورٹی کے انتظامات کیے گئے ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی کے اجلاس میں مہمانوں کے داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پریس گیلری کارڈ کے حامل میڈیا نمائندوں کو پارلیمنٹ میں داخلے کی اجازت ہو گی، آج کے اجلاس کے لیے ون ڈے پریس گیلری کارڈ جاری نہیں کیے جائیں گے۔

Share
Related Articles

گلگت بلتستان کے انتخابی ماحول پر تشویش، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا چیف جسٹس کو خط

پشاور: آزاد اور شفاف انتخابات کے انعقاد کی درخواست وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا...

گلگت بلتستان انتخابات 2026: پولنگ ایجنٹس کی تقرری کیلئے امیدواروں کو نوٹسز جاری

Gilgit-Baltistan میں ہونے والے انتخابات 2026 کی تیاریاں تیز ہو گئیں، جبکہ...

پنجاب میں چیلنجز پر قابو پا کر ترقی کی جانب گامزن ہیں، مریم نواز

Maryam Nawaz نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت جامع اقدامات کے ذریعے...