Home سیاست بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاوٴنڈ کیس میں وکیل نے وقت مانگ لیا

بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاوٴنڈ کیس میں وکیل نے وقت مانگ لیا

Share
Share

اسلام آباد:بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاوٴنڈ کیس میں وکیل نے وقت مانگ لیا۔
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاوٴنڈ کیس کی سماعت احتساب عدالت میں ہوئی۔
بانی پی ٹی آئی کی جانب سے معاون وکیل عنصر کیانی احتساب عدالت میں پیش ہوئے جبکہ نیب کے ڈپٹی پراسیکیوٹر سردار مظفر اور تفتیشی افسر احتساب عدالت میں پیش ہوئے۔
کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے کی۔
معاون وکیل عنصر کیانی نے کہا کہ سینئر وکلاء اسلام آباد ہائی کورٹ میں مصروف ہیں، تھوڑا وقت دے دیں، سینئر کونسل سے کنفرم کرلیتا ہوں کیا ہدایات ہیں۔
معاون وکیل نے کہا کہ جیل میں سیکیورٹی سے متعلق نوٹیفکیشن میں توسیع ہوگئی ہے، سماعت اڈیالا جیل میں نہیں ہو سکتی۔
عدالت نے 190 ملین پاوٴنڈ اسکینڈل کیس کی سماعت 28 اکتوبر تک ملتوی کردی۔

Share
Related Articles

مائنز اینڈ منرلز کا حساس معاملہ ، وفاق صوبے کے وسائل پر یکطرفہ قبضے کی کوشش کررہا ہے،مولانا فضل الرحمان

پشاور:جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے...

امریکی سفارت خانے کے وفد کی اڈیالہ جیل آمد

راولپنڈی:امریکی سفارت خانے کا وفد اڈیالہ جیل پہنچ گیا۔جیل ذرائع کے مطابق...

بی این پی کامستونگ میں 20 روزسے جاری دھرنا ختم کرنے کا اعلان

کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) نے مستونگ لک پاس پر...