Home سیاست بیرسٹر گوہر کی چیف جسٹس تعیناتی کمیٹی اجلاس میں شرکت سے معذرت

بیرسٹر گوہر کی چیف جسٹس تعیناتی کمیٹی اجلاس میں شرکت سے معذرت

Share
Share

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے چیف جسٹس تعیناتی کمیٹی اجلاس میں شرکت کرنے سے معذرت کرلی۔

چیف جسٹس تعیناتی کے حوالے سے اسپیکر چیمبر میں اجلاس ہوا، کمیٹی ممبران پاکستان تحریک انصاف کو منانے میں ناکام رہے۔

مذاکراتی عمل کیلئے اسپیکر نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کو بلایا، 4 رکنی کمیٹی نے پی ٹی آئی چیئرمین کو مشاورت کیلئے کمیٹی میں آنے کی درخواست کی۔

بیرسٹر گوہر نے کمیٹی اجلاس میں شرکت سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ ہماری سیاسی کمیٹی کا فیصلہ ہے کہ پارلیمانی کمیٹی میں شریک نہ ہوں۔

خیال رہے کہ نئے چیف جسٹس کے انتخاب کیلئے خصوصی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس وقفہ کےبعد ساڑھے 8 بجے شروع ہونا تھا ۔

Share
Related Articles

اگر پٹرول کا اسٹاک تھا تو پاکستان میں قیمت 20 فیصد کیوں بڑھائی گئی؟،بیرسٹر گوہر

اسلام آباد:چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ وفاقی...

وزیراعظم نے علاقائی و عالمی صورتحال کے تناظر میں اہم اجلاس آج طلب کرلیا

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے علاقائی و عالمی صورتحال کے تناظر...