Home سیاست جسٹس یحییٰ آفریدی حکومتی پیشکش کو قبول نہ کر کے اپنی عزت اور نام کو بچائیں،حامد خان

جسٹس یحییٰ آفریدی حکومتی پیشکش کو قبول نہ کر کے اپنی عزت اور نام کو بچائیں،حامد خان

Share
Share

لاہور:سینئر وکیل اور سینیٹر حامد خان نے کہا ہے کہ جسٹس یحییٰ آفریدی حکومتی پیشکش قبول نہ کریں اور اپنی باری پر چیف جسٹس بنیں اپنی عزت اور نام کو بچائیں، فائز عیسیٰ نے جتنا نقصان عدلیہ اور آئین کو پہنچایا کسی نے نہیں پہنچایا، 25 اکتوبر کو ملک بھر کے وکلا فائز عیسیٰ سے یوم نجات منائیں گے۔

صدر لاہور ہائی کورٹ بار اسد منظور بٹ اور دیگر کے ہمراہ لاہور ہائی کورٹ بار میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حامد خان نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی اور نواز شریف کو نکالنے کا بدلہ پوری عدلیہ سے لیا جا رہا ہے، جن ججوں نے آپ کو نکالا تھا، وہ جاچکے ہیں ہم جسٹس یحییٰ آفریدی کو کہتے ہیں کہ آپ اچھے جج ہیں، اپنی باری پر چیف جسٹس بنیں آپ اس پیشکش کو قبول مت کریں، اپنی عزت اور نام بچائیں، تیسرے نمبر کے جج کو چیف جسٹس بنانے کا مقصد یہ ہے کہ عدلیہ کو آپس میں لڑایا جائے۔

حامد خان نے کہا کہ ملک خوف ناک صورت حال سے گزر رہا ہے، 20 اور 21 اکتوبر ملک کے چند سیاہ ترین دنوں میں سے تھا، اس دن آئین پر ڈاکا مارا گیا، آئین پر حملہ پر بہت بڑا حملہ ہے، یہ عدلیہ پر ایسے ہی بمبارڈمنٹ یے جیسے اسرائیل غزہ پر کر رہا ہے، ان کے نمبر بھی پورے نہیں تھے ایک بیمار شخص کو بھی لایا گیا ایک خاتون کو بھی لایا گیا جیسے غزہ کا سب کچھ اڑا دیا گیا یے ایسے ہی عدلیہ پر حملہ کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان بھر کے وکلا اس آئینی ترمیم کو مسترد کرتے ہیں، یہ آئینی نہیں آرمی ترمیم ہے کسی نے مجھے کہا ”پارلیمان از سپریم“، میں نے کہا ”جی ایچ کیو از سپریم“، ساری قوم نے دیکھا کہ پارلیمان میں موجود چہرے پارلیمانی نہیں ہیں، کون کہتا ہے کہ پارلیمنٹ سپریم ہے، میں کہتا ہوں جی ایچ کیو سپریم ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آئین اور قوانین کے معاملات بالکل فری اور فیئر طریقے سے طے ہونے چاہئیں ہم اسی کو جج مانیں گے جو تقرری کے وقت سب سے سینئر ہو، ایک وزیر اعظم کہتا ہے مجھے کیوں نکالا؟ دوسرے نے بھی کہا مجھے کیوں نکالا؟ اب عدلیہ سے بدلا لیا جا رہا ہے، یہ شرم کا مقام ہے، ہم جسٹس یحییٰ آفریدی سے اپیل کرتے ہیں اپنی باری پر چیف جسٹس بنیں ابھی چیف جسٹس کا عہدہ قبول نہ کریں آج اگر اس عہدے کو قبول کریں گے تو لوگ ساری زندگی ا?پ کو اچھا نہیں سمجھیں گے۔

حامد خان کا کہنا تھا کہ قاضی فائز عیسیٰ نے جتنا نقصان عدلیہ اور آئین کو پہنچایا یے شاید ہی کسی نے پہنچایا ہو، آئینی بینچ کا مطالبہ وکلا کا مطالبہ تھا لیکن اس کی شرط ہے اس میں کوئی سیاسی کمیٹی بیٹھ کر بینچ نہ بنائے، آئینی ترمیم نے آئین کا ڈھانچہ ہلا کر رکھ دیا یے جو چیف جسٹس جارہا ہے یہ پاکستان کی تاریخ کا بدترین چیف جسٹس ہے، پاکستان کی تمام بار ایسوسی ایشنز چیف جسٹس کے جانے کے دن پچیس اکتوبر کو یوم نجات منائیں گی۔

سینئر وکیل حامد خان نے کہا کہ یہ ترمیم کارآمد نہیں ہے اسے تبدیل کرنا پڑے گا، اس سے پتا چلتا ہے کہ جو لوگ ترامیم کر رہے ہیں وہ کتنے جاہل لوگ ہیں، ہم نے وکلا تحریک کو آگے لے جانے کے لیے ایکشن کمیٹی بنالی ہے، ہم اس وقت تک کوشش کریں گے جب تک ان ترامیم کو واپس نہیں لیا جاتا، اگر یہ ترامیم قبول ہوجاتی ہیں تو ہمارے کالے کوٹ کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔

لاہور ہائیکورٹ بار کے صدر اسد منظور بٹ نے کہا کہ فارم 47 کی جعلی حکومت کے عزائم تو کچھ اور تھے مگر ان کے وہ ٹارگٹ پورے نہیں ہوئے، جب وکلا کی بار ایسوسی ایشن کھڑی ہوگئیں تو انہوں نے کہا کہ ہم سب کو آن بورڈ لے رہے ہیں، ہمیں آن بورڈ نہیں لیا گیا، ہمیں کوئی مسودہ موصول نہیں ہوا، آئینی بنچوں کے نام پر آئین سے بہت بڑا مذاق ہونے جا رہا ہے، جیسے 26 ویں آئینی ترمیم پاس ہوئی، پاکستان کی تاریخ میں ایسا کبھی نہیں ہوا، یہ چاہتے ہیں کہ وکلا سڑکوں پر آئیں اور اس کا گند بھی وکلا پر ڈالا جائے۔

Share
Related Articles

وزیرآباد حملہ کیس، حماد اظہر، یاسمین راشد سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹ جاری

گوجرانوالہ: انسداد دہشت گردی کی عدالت نے وزیرآباد حملہ کیس میں عدم...

جس دن مریم نواز کا حساب ہوگا، وہ دن پاکستانی قوم کی فتح کا دن ہوگا، بیرسٹر سیف

پشاور:مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکے بیان...

توشہ خانہ 2 کیس،بشریٰ بی بی کی ضمانت منسوخی کیلیے درخواست سماعت کے لئے مقرر

اسلام آباد:وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کی جانب سے توشہ خانہ...

بانی پی ٹی آئی کی مشکلات میں مزید اضافہ،ایک اورمقدمہ میں گرفتاری ڈال دی گئی

راولپنڈی :بانی پی ٹی آئی کی مشکلات میں مزید اضافہ تھانہ نیوٹاؤن...