Home سیاست علی امین گنڈا پور کا ایک بار پھر احتجاج کا اعلان

علی امین گنڈا پور کا ایک بار پھر احتجاج کا اعلان

Share
Share

پشاور: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے ایک بار پھر احتجاج کا اعلان کردیا۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ احتجاج کی تاریخ کا اعلان جلد کروں گا، اس بار پورے ملک کو بند کریں گے، حکومت بار بار آئین کو توڑ رہی ہے، حکومت جو غیر آئینی کام کر رہی ہے اس کا بندوست کرنا ہوگا۔

قبل ازیں انسداد پولیو کے حوالے سے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا کہ جنگی حالات میں پولیو ورکرز اور پولیس اہلکار کام کر رہے ہیں، انسداد پولیو مہم انتہائی ضروری ہے، گھرمیں ایک بھی معذورکے باعث پورے گھر والوں کو مشکلات ہوتی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ تمام شہداء کو سلام پیش کرتا ہوں، بنیادی سہولیات کی فراہمی ہر شہری کا حق ہے، والدین سے درخواست ہے پولیو قطروں سے انکار نہ کریں، پولیو قطروں سے بائیکاٹ کسی اور سے نہیں بلکہ اپنے آپ کے ساتھ زیادتی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کسی کو معذوری سے بچانا بھی اس کی زندگی بچانے کے برابر ہے، علماء سے گزارش ہے انسداد پولیو مہم بارے آگاہی پھیلانے میں اپنا کردار ادا کریں، پولیو کا خاتمہ پوری قوم کی جنگ ہے۔

Share
Related Articles

قومی اسمبلی اجلاس ،آرمی چیف کی والدہ محترمہ کے لئے دعائے مغفرت

اسلام آباد:قومی اسمبلی کے اجلاس میں آرمی چیف جنرل سید حافظ عاصم...

پاک امریکا وزرائے خارجہ کے درمیان رابطہ، افغانستان میں امریکی اسلحہ کا معاملہ حل کرنے پر اتفاق

اسلام آ باد:امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا نائب وزیراعظم و وزیر...

تین ماہ ہوگئے ہماری بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں کروائی گئی،عمر ایوب

اسلام آباد:قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے کہا ہے...

ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائرز، پاکستان کی مسلسل دوسرے وارم اپ میچ میں کامیابی

آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائرز میں پاکستان ویمنز کرکٹ...