Home سیاست نئے چیف جسٹس سے اچھی امیدیں رکھنی چاہئیں، مولانا فضل الرحمان

نئے چیف جسٹس سے اچھی امیدیں رکھنی چاہئیں، مولانا فضل الرحمان

Share
Share

 

 

سرگودھا: جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ نئے چیف جسٹس سے اچھی امیدیں رکھنی چاہئیں۔

 

سرگودھا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نےکہا کہ قاضی فائز عیسی اپنی ٹرم پوری کر چکے تبصرے کا کوئی فائدہ نہیں، نئے چیف جسٹس سے اچھی امیدیں رکھنی چاہئیں، نئے چیف جسٹس کو ویلکم کہتا ہوں، جو چلے گئے ہیں اللہ تعالی انکو خوش رکھے ، جو نئے آئے ہیں اللہ تعالی انکو آئین و قانون پر چلائے۔

 

آئین میں ترامیم میں شرکت فریق کے طور پرکی گئیں ، تمام اپوزیشن سے مشاورت کی کوشش کی، 56 نکات تھے جو حکومت نے پیش کئے، ہمارے 5 نکات ڈالے گئے۔

 

انہوں نے کہا کہ ملک میں شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس معاشی اعتبار سے مثبت عمل ہے، ملکی معیشت میں بہتری کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کو ایک پیج پر آنا چاہیے۔

 

جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ نے مزید کہا کہ عدالتوں میں علماء کا کردار موجودہ انگریزی نظام میں ممکن نہیں، جمعیت میں آنے کیلئے پوری امت کو دعوت دیتا ہوں۔

Share
Related Articles

گلگت بلتستان کے انتخابی ماحول پر تشویش، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا چیف جسٹس کو خط

پشاور: آزاد اور شفاف انتخابات کے انعقاد کی درخواست وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا...

گلگت بلتستان انتخابات 2026: پولنگ ایجنٹس کی تقرری کیلئے امیدواروں کو نوٹسز جاری

Gilgit-Baltistan میں ہونے والے انتخابات 2026 کی تیاریاں تیز ہو گئیں، جبکہ...

پنجاب میں چیلنجز پر قابو پا کر ترقی کی جانب گامزن ہیں، مریم نواز

Maryam Nawaz نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت جامع اقدامات کے ذریعے...