Home نیوز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں آج انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

Share
Share

کراچی:پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج بھی زبردست تیزی کا رجحان ہے، جس کے نتیجے میں انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
کاروباری ہفتے کے پہلے دن بازارِ حصص میں تیزی کا تسلسل جاری ہے۔ مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز 646 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ ہوا، جس پر کے ایس ای 100 انڈیکس بڑھ کر 90640 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

بعد ازاں پی ایس ایکس میں تیزی کا رجحان جاری رہا اور 100 انڈیکس مجموعی طور پر 877 پوائنٹس کی تیزی سے 90871 پوائنٹس کی بلند ترین سطح کو چھو گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی کا رجحان رہا اور 100 انڈیکس 89 ہزار پوائنٹس کے بعد 90 ہزار پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح بھی عبور کرگیا تھا۔

Share
Related Articles

وزیراعظم کی زیر صدارت علاقائی صورتحال کے تناظر میں ملکی معیشت پر جائزہ اجلاس،اہم فیصلے

اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت علاقائی صورتحال کے تناظر...

سرکاری و نجی اداروں میں 50 فیصد ملازمین کو ورک فرام ہوم، ہفتے میں چار دن کام ہوگا، وزیراعظم

اسلا م آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورت حال...

محکمہ موسمیات کی خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نےخیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں بارش کی پیش گوئی کردی...