Home سیاست فیصل چودھری دوبارہ لیگل ٹیم میں شامل، فواد چودھری سے کہیں لیڈر شپ کے خلاف بیان نہ دیں، بانی پی ٹی آئی

فیصل چودھری دوبارہ لیگل ٹیم میں شامل، فواد چودھری سے کہیں لیڈر شپ کے خلاف بیان نہ دیں، بانی پی ٹی آئی

Share
Share

اسلام آباد:بانی پی ٹی آئی عمران خان نے بیرسٹر سلمان اکرم راجہ اور فیصل چودھری کے مابین صلح صفائی کرادی۔

فیصل چودھری کو دوبارہ بانی پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم میں شامل کرلیا گیا، بانی پی ٹی آئی اور فیصل چودھری کمرہ عدالت میں کافی دیر گلے مل کے گفتگو کرتے رہے۔

ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے فیصل چودھری کو پارٹی پالیسی کے مطابق چلنے کی ہدایت کردی، بانی پی ٹی آئی نے فیصل چودھری کے ذریعے فواد چودھری کو بھی پیغام بھجوایا جس میں کہا کہ فواد چودھری سے کہیں لیڈر شپ اور پارٹی کے خلاف بیان بازی سے باز رہیں۔

ذرائع کے مطابق سلمان اکرم راجہ نے بانی پی ٹی آئی سے فیصل چودھری کو لیگل ٹیم سے نکالنے کی سفارش کی، بانی پی ٹی آئی نے سلمان اکرم راجہ کو بھی معاملات ٹھیک کرنے کی ہدایت کردی، فیصل چودھری اور سلمان اکرم راجہ کے مابین صلح صفائی کے وقت بیرسٹر علی ظفر بھی موجود تھے، بانی پی ٹی آئی کمرہ عدالت میں دیر تک فیصل چودھری سے بغل گیر رہے۔

Share
Related Articles

شہباز شریف کا ہنگری سے ویزے میں نرمی سمیت دیگر شعبوں میں ایم او یوز پر دستخط پر اظہار اطمینان

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے ہنگری کے وزیرخارجہ کے ساتھ ملاقات کے...

اگر میرااثر و رسوخ ہوتا تو آج چیئرمین پی سی بی ہوتا، شاہد آفریدی

گلگت:پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مشہور آل راؤنڈر شاہد خان...

پولیس نے بانی پی ٹی آئی کی تینوں بہنوں سمیت 7افراد اڈیالہ جیل کے باہر سے گرفتار کرلیا

راولپنڈی:جڑواں شہروں کی پولیس نے سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی...