Home Uncategorized صدارتی انتخابات ،واشنگٹن اور وینکوور میں نصب تین بیلٹ باکسز میں آتشزدگی ،سینکڑوں ووٹ ضائع

صدارتی انتخابات ،واشنگٹن اور وینکوور میں نصب تین بیلٹ باکسز میں آتشزدگی ،سینکڑوں ووٹ ضائع

Share
Share

واشنگٹن : امریکا میں 5 نومبر کو صدارتی انتخابات سے ایک ہفتہ قبل واشنگٹن اور وینکوور میں نصب تین بیلٹ باکسز میں آگ لگنے سے سینکڑوں ووٹ ضائع ہوگئے۔

امریکی میڈیا کے مطابق دونوں شہروں میں دو بیلٹ ڈراپ باکسز کو آتش گیر مادے کے ذریعے آگ لگائی گئی، بیلٹ باکسز کے اندر آگ بجھانے کے خودکار نظام کے بروقت کام نہ کرنے کے باعث باکسز میں موجود سینکڑوں ووٹ تباہ ہوگئے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق واشنگٹن اور وینکوور میں بیلٹ ڈراپ باکسز میں آتشزدگی سے قبل بھی ایک بیلٹ باکس کو آگ لگادی گئی تھی تاہم بیلٹ باکس کے اندر موجود آگ بجھانے والے سسٹم کی بدولت اس میں موجود بیشتر ووٹ محفوظ رہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک پریس کانفرنس میں حکام نے کہا کہ دونوں واقعات میں استعمال کیے گئے آتش گیر مادے سے لگتا ہے کہ دونوں واقعات کے درمیان مماثلت ہے، تاہم مزید تحقیقات جاری ہیں۔

حکام نے ہفتے کے روز صبح 11 بجے کے بعد بیلٹ باکسز میں اپنا ووٹ ڈالنے والے شہریوں سے متبادل بیلٹ حاصل کرنے کیلئے متعلقہ دفتر سے رابطہ کرنے کی درخواست کردی ہے۔

واشنگٹن کے سیکرٹری آف سٹیٹ کا کہنا تھا کہ ووٹنگ کو متاثر کرنے والی کسی بھی دھمکی یا تشدد کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ امریکہ میں صدارتی انتخابات میں ایک ہفتہ باقی رہ گیا ہے، اس دوران سامنے آنے والے جائزوں سے معلوم ہوتا ہے کہ دونوں امیدوار شدید مقابلے والی ریاستوں میں ایک دوسرے کے بالکل قریب ہیں۔

امریکہ میں لگ بھگ تین کروڑ 80 لاکھ افراد قبل از وقت ووٹ اور میل ووٹ کا استعمال کر چکے ہیں۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...