Home نیوز پاکستان وزیراعظم دو روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ، سعودی ولی عہد سے ملاقات ہوگی

وزیراعظم دو روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ، سعودی ولی عہد سے ملاقات ہوگی

Share
Share

اسلام آباد :وزیراعظم شہباز شریف دو روزہ دورے کے لیے سعودی عرب روانہ ہوگئے، وزیر اعظم کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات ہوگی۔

وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب بھی وزیر اعظم کے روانہ ہوئے، دورہ کے دوران دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی اور اسٹریٹجک شراکت داری پر بات چیت ہوگی جبکہ اقتصادی، توانائی اور دیگر شعبوں میں دوطرفہ تعاون کے امکانات کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر اعظم ریاض میں منعقد ہونے والے فیوچر انویسٹمنٹ انیشیٹوکے 8 ویں ایڈیشن میں شرکت کریں گے، کابینہ کے اہم ارکان بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہیں۔

فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹو ممالک کے لئے معاشی طاقت کو ظاہر کرنے، غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے اور ایک پائیدار مستقبل کی تشکیل کے لیے مکالمے میں مشغول ہونے کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم کے طور پر کام کرتا ہے۔

وزیراعظم کی سعودی ولی عہد اور وزیر اعظم محمد بن سلمان اور دیگر اعلیٰ سعودی حکام کے ساتھ اہم دو طرفہ بات چیت بھی متوقع ہے۔ فریقین پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اقتصادی اور تزویراتی شراکت داری پر تبادلہ خیال کریں گے اور اقتصادی، توانائی اور دفاعی شعبوں میں دوطرفہ تعاون پر غور کریں گے۔

وزیر اعظم کی فیوچر انویسٹمنٹ انیشیٹوکے 8 ویں ایڈیشن کانفرنس میں شرکت کرنے والے رہنماوں اور کاروباری افراد کے ساتھ بھی ملاقاتیں متوقع ہیں۔ وزیراعظم دورہ سعودی عرب کے بعد جمعرات 31 اکتوبر کو قطر جائیں گے۔

انہیں اس دورے کی دعوت قطر کے امیر تمیم بن حماد الثانی نے دی ہے۔ وزیراعظم دوحہ میں پاکستانی نوادرات، فنون اور ثقافت کے حوالے سے نمائش کا افتتاح کرینگے۔ وہ امیر قطر اور دیگر رہنماؤں سے ملاقات کرینگے جس میں پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع پر بات ہوگی۔

Share
Related Articles

سابق اداکارہ سارہ چوہدری کا طلاق اور ذاتی زندگی پر خاموشی توڑنے کا بیان

لاہور: پوڈکاسٹ میں پہلی بار کھل کر گفتگو پاکستان ٹیلی ویژن کی...

آزاد کشمیر میں کالعدم تنظیم سے وابستہ 72 افراد گرفتار، پولیس کا دعویٰ

مظفرآباد: سکیورٹی اور امن و امان کے لیے کارروائیاں جاری آزاد جموں...

محسن نقوی کا ایران کا اہم دورہ، فیلڈ مارشل کا خصوصی پیغام سپریم لیڈر تک پہنچائیں گے

اسلام آباد: وزیر داخلہ کرغزستان سے وطن واپس پہنچ گئے وفاقی وزیر...

عوامی ایکشن کمیٹی کی احتجاجی کال مسترد، عوام نے امن اور استحکام کا ساتھ دیا: شاہ غلام قادر

مظفرآباد: قائد حزب اختلاف کا احتجاجی کال پر ردعمل آزاد جموں و...