Home سیاست چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہی ہوگی امید ہے تمام شریک ممالک آئیں گے، محسن نقوی 

چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہی ہوگی امید ہے تمام شریک ممالک آئیں گے، محسن نقوی 

Share
Share

 

اسلام آباد:چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہی ہوگی اور امید ہے کہ چیمپئنز ٹرافی میں تمام شریک ملک پاکستان آئیں گے۔

 

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ ٹرافی میں شرکت کے لیے بھارت کے آنے کے حوالے سے اللہ بہتر کرے گا، پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئےکوچ کی تقرری کا فیصلہ جلد ہوگا جبکہ فخر زمان کے حوالے سے فیصلہ سلیکٹرز عاقب جاوید اور دیگر کریں گے۔

 

انہوں نے مقامی ہوٹل میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں کہا کہ ٹرافی کے لیے تینوں اسٹیڈیمز کی تزین و آرائش مقررہ تاریخ 15 دسمبر تک مکمل ہو جائے گی۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچ کے فیصلے کے لیے مشاورت جاری ہے اور جلد فیصلہ ہو جائے گا کہ کوچ پاکستانی ہوگا یا غیر ملکی۔

 

اس حولے سے عاقب جاوید کو ذمہ داریاں دی جائیں گی جبکہ پی سی بی کے مختلف خالی عہدوں پر تقرریاں بھی ہوں گی۔

Share
Related Articles

بانی پی ٹی آئی کی مشکلات میں مزید اضافہ،ایک اورمقدمہ میں گرفتاری ڈال دی گئی

راولپنڈی :بانی پی ٹی آئی کی مشکلات میں مزید اضافہ تھانہ نیوٹاؤن...

بانی پی ٹی آئی کسی اور کیس میں گرفتار نہیں تو جیل سے رہا کر دیا جائے،تحریری فیصلہ

اسلام آباد:ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے بانی پی ٹی آئی،...

30دسمبر سے پہلے اچھی خبریں آئیں گی،شیخ رشید

راولپنڈی : سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیرشیخ رشید احمد...

ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر بنتے ہی ن لیگیوں کی نیندیں اڑ گئیں،بیرسٹر سیف

پشاور: مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ ڈونلڈ...