Home سیاست وزیراعظم قطر کا دو روزہ دورہ مکمل کر کے دوحہ سے وطن واپس روانہ

وزیراعظم قطر کا دو روزہ دورہ مکمل کر کے دوحہ سے وطن واپس روانہ

Share
Share

دوحہ: وزیراعظم محمد شہباز شریف قطر کا دو روزہ دورہ مکمل کر کے دوحہ سے وطن واپس روانہ ہوگئے ۔آج وزیر اعظم سے قطر بزنس مین ایسوسی ایشن (کیو بی اے) کے وفد نے ملاقات کی جس میں اقتصادی تعلقات کو مزید گہرا کرنے اور تعاون کی نئی راہیں تلاش کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

شیخ فیصل بن قاسم الثانی کی سربراہی میں قطر بزنس مین ایسوسی ایشن (کیو بی اے) کے وفد نے دوحہ میں وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ملاقات کی، وفد میں قطر کی سرکردہ کاروباری شخصیات شامل تھیں، وفد میں معیشت کے بااثر شعبوں کے نمائندگان بھی شامل تھے۔

المنا گروپ کے وائس چیئرمین اور سی ای او سعود بن عمر بن حمد المنا، منائی کارپوریشن کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر خالد احمد المنائی، چیئرمین ایم ای این اے اور ڈوئچے بینک کے چیف کنٹری آفیسر صلاح محمد جیدہ، منصور جاسم الثانی گروپ کے چیئرمین شیخ منصور بن جاسم الثانی، بلیو سیلون کے سی ای او نبیل ابو عیسیٰ اور ڈائریکٹر سینڈین گروپ یوسف ابراہیم المحمود بھی وزیراعظم سے ملاقات کرنے والے وفد کا حصہ تھے۔

ملاقات میں تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی شراکت داری کو مضبوط بنانے کے لئے مشترکہ اہداف کی نشاندہی پر زور دیا گیا جبکہ وزیر اعظم شہباز شریف نے قطری کاروباری رہنماوٴں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی باضابطہ دعوت دی۔

وزیر اعظم نے پاکستان کی سرمایہ کاری کے لیے پرکشش مقام کی حیثیت سے توانائی، انفرااسٹرکچر اور دیگر اہم اقتصادی پراجیکٹس کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع پر روشنی ڈالی۔

وفد نے پاکستان کے اقتصادی منظرنامے اور بالخصوص توانائی، ٹیکنالوجی اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے آئندہ منصوبوں میں دلچسپی کا اظہار کیا۔

ملاقات کے دوران پاک قطر اقتصادی تعلقات اور اس حوالے سے مزید ممکنہ تعاون کا جائزہ لیا گیا جو دونوں ممالک میں روزگار کی تخلیق، اختراعات اور پائیدار ترقی کو آگے بڑھانے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔

وفد نے وزیر اعظم کی دعوت کا مثبت جواب دیا اور پاکستان کے توانائی اور انفرااسٹرکچر کے شعبوں میں اپنی سرمایہ کاری کو بڑھانے میں گہری دلچسپی دکھائی، وزیر اعظم اور قطری وفد نے اقتصادی استحکام اور ترقی کو تقویت دینے کے لیے دوطرفہ تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔

بعدازاں وزیراعظم محمد شہباز شریف قطر کا دو روزہ دورہ مکمل کر کے دوحہ سے وطن واپس روانہ ہوگئے ۔

دوحہ کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر قطر کے وزیر مملکت برائے ثالثی محمد بن عبد العزیز بن صالح ال خلیفی، قطر میں تعینات پاکستانی سفیر اور دیگر سفارتی عملے نے وزیراعظم کو رخصت کیا

اپنے دو روزہ دورہء قطر کے دوران وزیر اعظم نے امیر قطر، قطر کے وزیراعظم سے ملاقاتیں کیں، قطر میوزیم میں پاکستانی آرٹ اور کلچر کے فروغ کے حوالے سے نمائش “منظر” کا افتتاح کیا۔ وزیراعظم سے قطر بزنس مین ایسوسی ایشن کے وفد نے ملاقات بھی کی۔

Share
Related Articles

کرم میں فوجی آپریشن کے لیے راہ ہموار کی جا رہی ہے، مولانا فضل الرحمان

مردان:جمعیت علمائے اسلام( ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ...

کیا آپ جانتے ہیں انسانی آنکھ کتنے میگا پکسلز کی ہوتی ہے؟

کیمرے آج کے دور میں ہماری روزمرہ کی زندگی کا ایک لازمی...

تحریک انصاف کا 190 ملین پاونڈز کیس کا فیصلہ اگلے 48گھنٹوں میں چیلنج کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف نے 190 ملین پاونڈز کیس (القادر ٹرسٹ کیس)...

مریم نواز کا پنجاب میں سڑکوں کی تعمیر و مرمت مکمل کرنے کا حکم

لاہور:وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مالی سال کے آخر تک صوبے...