Home سیاست امریکی سفارت خانے کے وفد کا اڈیالہ جیل کا دورہ

امریکی سفارت خانے کے وفد کا اڈیالہ جیل کا دورہ

Share
Share

راولپنڈی :امریکی سفارت خانے کے 3 رکنی وفد نے راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کا دورہ کیا۔

جیل ذرائع کے مطابق امریکی سفارت خانہ کے وفد کو 3 اسیر ملزمان تک قونصلر رسائی دی گئی۔ وفد نے فارن ایکٹ میں گرفتار امریکی شہریوں سے ملاقات کی۔ ملاقات ایڈیشنل سپریٹنڈنٹ کے دفتر میں کروائی گئی جوایک گھنٹہ جاری رہی۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ وفد کو امریکی شہریوں عابد ملک،صدیقہ سعید،ایلکس پلیڈو تک قونصلر رسائی دی گئی۔ امریکی وفد میں عرفان جان،مائیک مرفی اور راحیل جاوید شامل تھے۔ امریکی وفد ملاقات کے بعد اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہو گیا۔

Share
Related Articles

گلگت بلتستان کے انتخابی ماحول پر تشویش، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا چیف جسٹس کو خط

پشاور: آزاد اور شفاف انتخابات کے انعقاد کی درخواست وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا...

گلگت بلتستان انتخابات 2026: پولنگ ایجنٹس کی تقرری کیلئے امیدواروں کو نوٹسز جاری

Gilgit-Baltistan میں ہونے والے انتخابات 2026 کی تیاریاں تیز ہو گئیں، جبکہ...

پنجاب میں چیلنجز پر قابو پا کر ترقی کی جانب گامزن ہیں، مریم نواز

Maryam Nawaz نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت جامع اقدامات کے ذریعے...