Home سیاست کوئی بھی صوبائی حکومت پی آئی اے خریدنا چاہے ہمیں اعتراض نہیں، وزیر نجکاری علیم خان

کوئی بھی صوبائی حکومت پی آئی اے خریدنا چاہے ہمیں اعتراض نہیں، وزیر نجکاری علیم خان

Share
Share

لاہور: وفاقی وزیر نجکاری عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ کسی صوبائی حکومت کے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) خریدنے پر ہمیں اعتراض نہیں۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عبدالعلیم خان نے کہا کہ میرے حلف اٹھانے سے پہلے ہی پی آئی اے کی نجکاری کا فریم بن چکا تھا اور 830 ارب خسارہ تھا، میں آکر فریم ورک میں تبدیلی نہیں کرسکتا تھا، میری پی آئی اے کو ٹھیک کرنے کی نہیں بلکہ فروخت کرنے کی ذمہ داری ہے۔

پی آئی اے کے ساتھ جس نے جو کیا وہ اپنے گریبان میں جھانکے، کس کس نے بیڑا غرق کیا، کون سے ایسی پارٹی ہے جس نے پی آئی اے کو ڈبویا نہ ہو، اپنے اپنے دور میں حصہ ڈالا کسی نے کم اور کسی نے زیادہ ڈالا

انہوں نے مزید کہا کہ کے پی، پنجاب یا سندھ حکومت جو بھی پی آئی اے لینا چاہتی ہے ہمیں اعتراض نہیں ہے، اگر آج پنجاب ، کے پی کے، سندھ اور بلوچستان حکومتیں اپنا اپنا شیئر خرید لیں تو پی آئی اے منافع بخش ہوسکتی ہے۔

خیال رہے کہ نواز شریف نے پنجاب حکومت کو پی آئی اے کی خریداری کی تجویز دی ہے جبکہ خیبر پختونخوا حکومت بھی پی آئی اے خریدنے کی پیش کش کر چکی ہے۔

Share
Related Articles

بانی پی ٹی آئی کی علی امین گنڈاپور اور بیرسٹرسیف کو اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی اجازت دیدی

راولپنڈی: بانی تحریک انصاف عمران خان نے علی امین گنڈاپور اور کے...

چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی انٹراسپیکرز کانفرنس کے بانی چیئرمین نامزد

لاہور:چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کو انٹرپارلیمانی اسپیکرز کانفرنس(آئی ایس سی)...

سعودی حکومت کا عازمین حج کوکراچی اور اسلام آباد ائیرپورٹس پرامیگریشن سہولت دینےکا فیصلہ

اسلام آباد:کراچی اوراسلام آباد سے حج کی ادائیگی کیلئے جانیوالے پاکستانی عازمین...