Home سیاست وزیراعظم کی برطانیہ کے بااثر کاروباری شخصیات کو سرمایہ کاری کی دعوت

وزیراعظم کی برطانیہ کے بااثر کاروباری شخصیات کو سرمایہ کاری کی دعوت

Share
Share

لاہور:وزیراعظم شہباز شریف نے برطانیہ کی بااثر اور کاروباری شخصیات کو ملک میں سرمایہ کی ترغیب دیتے ہوئے کہا ہے کہ بیرونی سرمایہ کا فروغ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق لاہور میں وزیراعظم شہباز شریف سے برطانیہ کی بااثر اور معروف کاروباری شخصیات کے وفد کی زبیر عیسیٰ کی سربراہی میں ملاقات کی، وفد میں برطانیہ کی سرکردہ کاروباری شخصیات شامل تھیں۔

برطانوی وفد سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ملک میں بیرونی سرمایہ کاری کا فروغ حکومت کی اولین ترجیح ہے، کاروباری اور تاجر برادری کو خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے ون ونڈو آپریشن کے ذریعے بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی کوششوں سے حالیہ دنوں میں ملکی معیشت بہتری کی طرف گامزن ہوئی ہے، جس سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھا ہے۔

وزیراعظم نے وفد کو پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کی ترغیب دی اور اس موقع پر پاکستان اور برطانیہ کے درمیان بزنس ٹو بزنس تعلقات مزید بہتر بنانے کے حوالے سے تعاون کی نئی راہیں تلاش کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

برطانیہ سے آئے ہوئے وفد نے ملکی معیشت کے استحکام اور پائیدار ترقی کی راہ پر گامزن ہونے پر وزیراعظم کی معاشی پالیسیوں کی تعریف کی اور اعتماد کا اظہار کیا۔

Share
Related Articles

بانی پی ٹی آئی کی علی امین گنڈاپور اور بیرسٹرسیف کو اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی اجازت دیدی

راولپنڈی: بانی تحریک انصاف عمران خان نے علی امین گنڈاپور اور کے...

چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی انٹراسپیکرز کانفرنس کے بانی چیئرمین نامزد

لاہور:چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کو انٹرپارلیمانی اسپیکرز کانفرنس(آئی ایس سی)...

سعودی حکومت کا عازمین حج کوکراچی اور اسلام آباد ائیرپورٹس پرامیگریشن سہولت دینےکا فیصلہ

اسلام آباد:کراچی اوراسلام آباد سے حج کی ادائیگی کیلئے جانیوالے پاکستانی عازمین...