Home سیاست جماعت اسلامی نے 26 ویں آئینی ترمیم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا

جماعت اسلامی نے 26 ویں آئینی ترمیم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا

Share
Share

اسلام آباد: جماعت اسلامی پاکستان نے 26 ویں آئینی ترمیم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف عدالت عظمیٰ میں درخواست دائر کی، درخواست وکیل عمران شفیق کے ذریعے دائر کی گئی جس میں وفاق سمیت چاروں صوبوں کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ 26 ویں آئینی ترمیم بنیادی حقوق کے خلاف ہے، آئینی ترمیم بنیادی آئینی ڈھانچے اور متعدد آئینی شقوں کی خلاف ورزی ہے۔

دائر درخواست میں استدعا کی گئی کہ 26 ویں آئینی ترمیم کالعدم قرار دی جائے، قرار دیا جائے کہ چیف جسٹس پاکستان کا تقرر سنیارٹی کے مطابق ہوگا، پارلیمانی کمیٹی کی جانب سے چیف جسٹس کا تقرر کالعدم قرار دیا جائے، نئے جوڈیشل کمیشن کی تشکیل بھی معطل کی جائے۔

Share
Related Articles

گلگت بلتستان کے انتخابی ماحول پر تشویش، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا چیف جسٹس کو خط

پشاور: آزاد اور شفاف انتخابات کے انعقاد کی درخواست وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا...

گلگت بلتستان انتخابات 2026: پولنگ ایجنٹس کی تقرری کیلئے امیدواروں کو نوٹسز جاری

Gilgit-Baltistan میں ہونے والے انتخابات 2026 کی تیاریاں تیز ہو گئیں، جبکہ...

پنجاب میں چیلنجز پر قابو پا کر ترقی کی جانب گامزن ہیں، مریم نواز

Maryam Nawaz نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت جامع اقدامات کے ذریعے...