Home سیاست وفاقی کابینہ نے حج پالیسی 2025 کی منظوری دے دی

وفاقی کابینہ نے حج پالیسی 2025 کی منظوری دے دی

Share
Share

اسلام آباد:وفاقی کابینہ نے حج پالیسی 2025 کی منظوری دے دی۔

وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں کابینہ نے حج پالیسی 2025 کی منظوری دی۔

پالیسی کے تحت آئندہ برس 1لاکھ 79 ہزار 210 عازمین حج کی سعادت حاصل کرسکیں گے، اگلے سال سرکاری حج پیکج 10 لاکھ 65 ہزار سے 10 لاکھ 75 ہزار کے درمیان ہو گا۔

حج کوٹہ سرکاری اور پرائیویٹ حج سکیم میں 50 فیصد کے تناسب سے تقسیم ہو گا، حج پالیسی میں سپانسرشپ سکیم بھی منظور کی گئی ہے۔

طویل دورانیے کا حج 38 سے 42 اور مختصر دورانیے کا حج 20 سے 25 روز پر محیط ہو گا، عازمین حج کے لیے سعودی حکومت سے منظور شدہ ویکسین لازمی قرار دی گئی ہے۔

اجلاس کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ اتھارٹی کے بورڈ میں بطور پرائیویٹ ممبرز تقرریوں کی منظوری دے دی گئی ہے۔

جن اراکین کی بطور پرائیوئٹ ممبران تقرری کی منظوری دی گئی ہے ان میں سعید اقبال، معظم احمد، مدیحہ خالد، عثمان حیدر اور محمد سجاد فاروقی شامل ہیں۔

اعلامیے کے مطابق اجلاس میں فارن کمرشل فنانسنگ فیسیلیٹی کی لندن انٹر بینک آفرڈ ریٹ سے سیکیورڈ اوور نائٹ فنانسنگ ریٹ پر منتقلی کے معاہدے کی توثیق بھی کی گئی۔

جاری کردہ اعلامیے کے مطابق جموں و کشمیر اسٹیٹ پراپرٹی بجٹ برائے مالی سال 25-2024ء اور بحری جہازوں کی درجہ بندی کی سرٹیفیکیشن کے حوالے سے معاہدے کی منظوری بھی دے دی گئی ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ معاہدہ ڈائریکٹوریٹ جنرل آف پورٹس اینڈ شپنگز کراچی اور بحریہ کلاسیفیکیشن سوسائیٹی کے درمیان ہوا تھا۔

Share
Related Articles

بانی پی ٹی آئی کی مشکلات میں مزید اضافہ،ایک اورمقدمہ میں گرفتاری ڈال دی گئی

راولپنڈی :بانی پی ٹی آئی کی مشکلات میں مزید اضافہ تھانہ نیوٹاؤن...

بانی پی ٹی آئی کسی اور کیس میں گرفتار نہیں تو جیل سے رہا کر دیا جائے،تحریری فیصلہ

اسلام آباد:ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے بانی پی ٹی آئی،...

30دسمبر سے پہلے اچھی خبریں آئیں گی،شیخ رشید

راولپنڈی : سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیرشیخ رشید احمد...

ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر بنتے ہی ن لیگیوں کی نیندیں اڑ گئیں،بیرسٹر سیف

پشاور: مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ ڈونلڈ...