Home سیاست اپوزیشن اور اسپیکر میں چیئرمین پی اے سی کے معاملے پر ڈیڈ لاک برقرار

اپوزیشن اور اسپیکر میں چیئرمین پی اے سی کے معاملے پر ڈیڈ لاک برقرار

Share
Share

اسلام آباد:تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر اور قومی اسمبلی کے اسپیکر سردار ایاز صادق کے درمیان ملاقات ہوئی ہے۔ ملاقات کے دوران اپوزیشن اور اسپیکر کے درمیان چیئرمین پی اے سی کے معاملے پر ڈیڈ لاک برقرار رہا۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر اور قومی اسمبلی کے اسپیکر سردار ایاز صادق کی ملاقات میں چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے معاملے پر گفتگو ہوئی ہے۔

ذرائع کاکہناہے کہ اس ملاقات کے دوران اپوزیشن اور اسپیکر کے درمیان چیئرمین پی اے سی کے معاملے پر ڈیڈ لاک برقرار رہا۔

ذرائع نے کہا ہے کہ اسپیکر کی جانب سے اپوزیشن سے پی اے سی کے چیئرمین کے لیے پینل کے نام مانگے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی نے شیخ وقاص اکرم کو چیئرمین پی اے سی نامزد کرنے پر اصرار کیا ہے۔

Share
Related Articles

گلگت بلتستان کے انتخابی ماحول پر تشویش، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا چیف جسٹس کو خط

پشاور: آزاد اور شفاف انتخابات کے انعقاد کی درخواست وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا...

گلگت بلتستان انتخابات 2026: پولنگ ایجنٹس کی تقرری کیلئے امیدواروں کو نوٹسز جاری

Gilgit-Baltistan میں ہونے والے انتخابات 2026 کی تیاریاں تیز ہو گئیں، جبکہ...

پنجاب میں چیلنجز پر قابو پا کر ترقی کی جانب گامزن ہیں، مریم نواز

Maryam Nawaz نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت جامع اقدامات کے ذریعے...