Home سیاست آئینی بینچ کی تشکیل،چیف جسٹس سمیت 5 ارکان کی مخالفت

آئینی بینچ کی تشکیل،چیف جسٹس سمیت 5 ارکان کی مخالفت

Share
Share

اسلام آباد:سپریم کورٹ میں آئینی بینچ کی تشکیل کے فیصلے میں چیف جسٹس سمیت جوڈیشل کمیشن کے 5 ارکان نے مخالفت میں ووٹ دیا۔

ذرائع کے مطابق جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ کی تشکیل کے فیصلے میں چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی بھی اختلافی رائے دینے والوں میں شامل ہیں۔

چیف جسٹس آف پاکستان کے علاوہ جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس منیب اختر نے بھی فیصلے سے اختلاف کیا۔ ذرائع کے مطابق عمر ایوب اور شبلی فراز نے بھی 7 رکنی آئینی بینچ کی تشکیل کی مخالفت میں ووٹ دیا۔

ذرائع کے مطابق اختلاف کرنے والے 5 ممبران نے فل کورٹ تشکیل دینے کی رائے دی۔ جوڈیشل کمیشن کے 7 ممبران نے 7 رکنی آئینی بینچ کے حق میں رائے اس لیے دی تاکہ اپیل بھی ہو سکے۔

Share
Related Articles

بانی پی ٹی آئی کی علی امین گنڈاپور اور بیرسٹرسیف کو اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی اجازت دیدی

راولپنڈی: بانی تحریک انصاف عمران خان نے علی امین گنڈاپور اور کے...

چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی انٹراسپیکرز کانفرنس کے بانی چیئرمین نامزد

لاہور:چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کو انٹرپارلیمانی اسپیکرز کانفرنس(آئی ایس سی)...

سعودی حکومت کا عازمین حج کوکراچی اور اسلام آباد ائیرپورٹس پرامیگریشن سہولت دینےکا فیصلہ

اسلام آباد:کراچی اوراسلام آباد سے حج کی ادائیگی کیلئے جانیوالے پاکستانی عازمین...