Home سیاست ذلفی بخاری کی ٹرمپ کو بانی پی ٹی آئی عمران خان کی طرف سے مبارک باد

ذلفی بخاری کی ٹرمپ کو بانی پی ٹی آئی عمران خان کی طرف سے مبارک باد

Share
Share

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے خودساختہ جلا وطن رہنما ذلفی بخاری نے عمران خان کی طرف سے ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکی صدارتی الیکشن میں تاریخی فتح حاصل کرنے پر مبارک باد دی ہے۔

پی ٹی آئی رہنما ذلفی بخاری نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر ڈونلڈ ٹرمپ اور نائب صدر جے ڈی وانس کو امریکی صدارتی الیکشن میں فتح پر مبارک باد دی۔

انہوں نے لکھا کہ ’میں عمران خان اور تحریک انصاف کی جانب سے ٹرمپ اور جے ڈی وانس کو تاریخی فتح اور کم بیک پر مبارک باد پیش کرتا ہوں‘۔

انہوں نے لکھا کہ ٹرمپ کو یہ عظیم فتح بڑی مشکلات اور رکاوٹوں کے بعد حاصل ہوئی تاہم یہ فتح حقیقی تبدیلی اور معاشی استحکام کیلیے واضح پیغام ہے۔

ذلفی بخاری نے ٹرمپ کی جیت کو جمہوریت کی فتح قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے باقی سب (ممالک) کو بھی امید ملتی ہے۔

رنما پی ٹی آئی نے لکھا کہ ’یہ کامیابی مستقبل کی امیدوں کیلیے ایک نوید کی حیثیت رکھتی ہے، امید ہے کہ اس کے بعد اب دنیا کے مسائل مستقل حل کی طرف جائیں گے۔

انہوں نے غزہ تنازع کا تذکرہ کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ٹرمپ کی فتح کے بعد فلسطینیوں پر جاری بربریت ختم ہوگی اور اس تنازع کا بھی دیرپا حل نکلے گا۔

Share
Related Articles

صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کریں،وزیراعظم

اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف نے صوبائی حکومتوں کو ہدایت دی ہے...

بانی پی ٹی آئی کو علاج کے لئے شفاء اسپتال منتقل کرنے کی درخواست پر نوٹس جاری

اسلام آباد:اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران کان کو...

نائب وزیراعظم اسحاق ڈارکا اسلام آباد میں ایرانی سفارتخانے کا دورہ

اسلام آباد:نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار نے اسلام آباد میں ایرانی سفارتخانے...

آج امت مسلمہ، ایران اور پاکستان کے عوام کیلئے سوگوار دن ہے، محسن نقوی

اسلام آباد:وزیرِ داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ آج امت مسلمہ،...