Home نیوز پاکستان مقتول کاانگوٹھاکاٹ کر اے ٹی ایم سے 10 لاکھ روپےنکالنے والا ملزم گرفتار

مقتول کاانگوٹھاکاٹ کر اے ٹی ایم سے 10 لاکھ روپےنکالنے والا ملزم گرفتار

Share
Share

شیخوپورہ: قتل کے بعد مقتول کاانگوٹھاکاٹ کر اے ٹی ایم سے 10 لاکھ روپےنکالنے والا ملزم گرفتار کر لیا گیا، افسوس ناک واردات شیخوپورہ میں ہوئی ہے.

شیخوپورہ میں خالہ زاد بھائی کو دھوکے سے قتل کرنے کے بعد قاتل نے قتل کے بعد کزن کا انگوٹھا کاٹ کر اے ٹی ایم استعمال کی گئی،ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

اس حوالے سے نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شیخوپورہ پولیس نے جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹلی جنس کی مدد سے مقتول کے کزن کو دو دوستوں کے ساتھ گرفتار کرلیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان نے والدین کے اکلوتے بیٹے یاسین کو گولی مار کر قتل کیا اور اس کا انگوٹھا کاٹ کر اے ٹی ایم سے 10 لاکھ روپے نکال لیے۔

پولیس کے مطابق ملزمان بوری بند لاش نہر میں پھینکنے جا رہے تھے کہ پولیس نے گلی میں کھڑی کار سے لاش برآمد کرلی، ملزمان سے مقتول کا کٹا ہوا انگوٹھا بھی برآمد کیا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان انگوٹھے کو استعمال کرکے مزید رقم نکلوانا چاہتے تھے، مقتول یاسین والدین کا اکلوتا بیٹا اور فیصل آباد کا رہائشی تھا۔

Share
Related Articles

صدرمملکت ،وزیراعظم کی کرسمس کے موقع مسیحی برادری کو مبارکباد،نیک تمناؤں کااظہار

اسلام آباد: صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف...

افواج پاکستان کا بابائے قوم کو خراج عقیدت

راولپنڈی: چیئرمین جوائنٹ چیفس، سروسز چیفس اور افواج پاکستان نے بابائے قوم...

پاکستان سمیت دنیا بھر میں بھی مسیحی برادری آج کرسمس منا رہی ہے

حیدرآباد/لاہور: پاکستان سمیت دنیا بھر میں کرسمس کے رنگ، گھروں کے باہر...

قائداعظم محمد علی جناح کا 148 واں یوم پیدائش آج منایا جا رہا ہے

کراچی: ملت کا پاسباں ہے محمد علی جناح، بابائے قوم قائداعظم محمد...