Home تازہ ترین کسی فرد کا اپنی واضح جنس کو تبدیل کرنا ناجائز ہے، اسلامی نظریاتی کونسل

کسی فرد کا اپنی واضح جنس کو تبدیل کرنا ناجائز ہے، اسلامی نظریاتی کونسل

Share
Share

اسلام آباد:اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین علامہ راغب نعیمی نے کہا ہے کہ کسی فرد کا اپنی واضح جنس کو تبدیل کرنا ناجائز ہے۔

اسلامی نظریاتی کونسل کے اسلام آباد میں ہونے والے اجلاس کے بعد جاری اعلامیہ کے مطابق غیر واضح جنس کا ابہام دور کرکے تعین جنس جائز ہے۔

چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ راغب نعیمی نے کہا کہ خنثیٰ افراد کیلئے انٹرسیکس کا لفظ استعمال کیاجائے نہ کہ ٹرانسجینڈر کا۔ مرد کی عورت اور عورت کی مرد کی مشابہت اختیار کرنا ناجائز ہے۔

انھوں نے کہا کہ اپنی جنس کے ازخود تعین كی اسلام میں اجازت نہیں ہے۔ اسلامی تعلیمات كے مطابق ہر فرد كی جنس پیدائشی طور پر طے شدہ ہوتی ہے۔

علامہ راغب نعیمی نے کہا کہ اپنے باطنی احساسات كی بنیاد پر پیدائشی جنس كے برعكس شناخت بیان كرنا شرعی احكام سے متصادم ہے۔ علمائے کی رائے کے مطابق ایسے مریض یا پیدائشی طور پر ناقص افراد كو گھر سے نكالنا یا ان پر تشدد جائز نہیں۔

اسلامی نظریاتی کونسل نے کہا کہ والدین كو پابند كیا جائے كہ وہ ایسے افراد كو خاندان میں شریک ركھیں، صنف اور جنس كو اپنے زعم كے مطابق الگ الگ كرنا شرعی لحاظ سے درست نہیں۔

Share
Related Articles

اولمپکس میں شرکت کرنے والے ہر ایتھلیٹ کو 10 ہزار ڈالر ملیں گے، آئی او سی کا بڑا اعلان

لوزان: International Olympic Committee نے اولمپکس میں شرکت کرنے والے ایتھلیٹس کے...

اسرائیل نے امریکا سے تل ابیب ایئرپورٹ خالی کرنے کی درخواست کر دی

تل ابیب: اسرائیل نے امریکا سے تل ابیب کے مرکزی بن گورین...

سرکاری ہسپتال میں پیدا ہونے والے ہر بچے کو سونے کی انگوٹھی، تامل ناڈو

تامل ناڈو: بھارتی ریاست تامل ناڈو کی حکومت نے ماں اور بچے...

خواتین کو کیسے لڑکے متوجہ کرتے ہیں؟ اداکارہ نمرہ شاہد نے دلچسپ رائے دے دی

کراچی: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نمرہ شاہد نے خواتین کی...