Home تازہ ترین مخصوص نشستوں سے متعلق الیکشن کمیشن کا اجلاس کل طلب

مخصوص نشستوں سے متعلق الیکشن کمیشن کا اجلاس کل طلب

Share
Share

اسلام آباد:مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ اور خیبرپختونخوا میں سینیٹ انتخابات سے متعلق الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس کل طلب کر لیا گیا، الیکشن کمیشن کا اجلاس کل صبح ساڑھے گیارہ بجے ہوگا۔

اجلاس میں چیف الیکشن کمشنر، ممبران اور حکام شریک ہوں گے جبکہ اجلاس میں شرکت کے لیے متعلقہ ونگز کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

الیکشن کمیشن کے اہم اجلاس میں خیبرپختونخوا میں سینیٹ انتخابات کے انعقاد سے متعلق غور کیا جائے گا جبکہ مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ کا معاملہ بھی ایجنڈا میں شامل ہے۔

اجلاس میں پشاور ہائیکورٹ میں سینیٹ الیکشنز سے متعلق سماعت پر غور ہوگا الیکشن کمیشن لا ونگ عدالتی احکامات سے متعلق آگاہ کرے گا جبکہ الیکشنز ونگ انتخابی تیاریوں و رکاوٹوں سے متعلق آگاہی فراہم کرے گی۔

Share
Related Articles

حکومت نے دیوالیہ ہوتی معیشت کو سنبھال لیا ہے،بانی پی ٹی آئی

پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے...

علی امین گنڈا پور نے اڈیالہ جیل میں پی ٹی آئی کارکنوں کے لیے کمبل بھجوا دئیے

راولپنڈی :خیبرپختونخوا کے وزیراعلی علی امین گنڈا پور نے اڈیالہ جیل میں...

سانحہ 9 مئی میں ملوث مزید 60 مجرمان کو سزائیں سنا دی گئیں

راولپنڈی: سانحہ 9 مئی میں ملوث مزید 60 مجرمان کو سزائیں سنا...