Home sticky post 5 پاکستانی نوجوان کو یورپ کا جھانسہ دیکر لیبیا میں لاپتہ کرنیوالے انسانی اسمگلرز کو 33 سال قید کی سزا

پاکستانی نوجوان کو یورپ کا جھانسہ دیکر لیبیا میں لاپتہ کرنیوالے انسانی اسمگلرز کو 33 سال قید کی سزا

Share
Share

گوجرانوالہ :گوجرانوالہ میں اسپیشل جج سینٹرل ون کی عدالت نے پاکستانی نوجوان کو لیبیا میں قید کر کے اس پر تشدد کرنے اور پھر اسے لاپتہ کرنے میں ملوث 2 انسانی اسمگلرز کو 33، 33 سال قید کی سزا سنا دی۔
عدالت نے ملزمان پر 18، 18 لاکھ روپے کا جرمانہ بھی عائد کر دیا۔
یاد رہے کہ ملزمان نے گزشتہ سال نوید نامی نوجوان کو یورپ کا جھانسہ دے کر لیبیا بھجوایا تھا۔
ملزمان نے نوید کو یورپ بھیجنے کے لیے اس کے گھر والوں سے 32 لاکھ روپے وصول کیے تھے۔
ایف آئی اے کے مطابق متاثرہ نوجوان اب تک لاپتہ ہے، جس کا مقدمہ دسمبر 2023ء میں درج کیا گیا تھا۔

Share
Related Articles

حج انتظامات، عازمین کو حاجی کیمپ سے ٹکٹ، ویزہ، شناختی لاکٹ، اسٹیکرز اور موبائل سم ملے گی

اسلام آباد:وفاقی وزیر مذہبی امور کی زیرصدارت حج انتظامات کے حوالے سے...

وزیراعظم اور نواز شریف نے کینال منصوبے پر پیپلز پارٹی کے تحفظات دور کرنے کی ہدایت کردی

اسلام آباد:مسلم لیگ (ن) کے صدر اور وزیراعظم شہباز شریف نے متنازع...

اسلام آباد سمیت تمام ہائی کورٹس میں مستقل چیف جسٹس تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:ملک کی چاروں ہائی کورٹس سمیت اسلام آباد ہائی کورٹ میں...