Home sticky post 3 وزیراعظم کی گوادر ایئر پورٹ کیلئے فول پروف سیکیورٹی انتظامات کی ہدایت

وزیراعظم کی گوادر ایئر پورٹ کیلئے فول پروف سیکیورٹی انتظامات کی ہدایت

Share
Share

اسلام آباد:وزیرِ اعظم شہباز شریف نے نیو گوادر انٹرنیشنل ایئر پورٹ اور بلوچستان کے دیگر علاقوں کے درمیان رابطہ سڑکوں کا نظام بہتر بنانے اور گوادر انٹرنیشنل ایئر پورٹ کے لیے فول پروف سیکیورٹی انتظامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ گوادر کا نیا بین الاقوامی ہوائی اڈہ چین پاکستان عظیم دوستی کی نمایاں مثال ہے۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے متعلق امور پر اجلاس ہوا۔

اجلاس میں وزیرِ دفاع خواجہ آصف، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، وزیرِ اقتصادی امور احد چیمہ، وفاقی وزیرِ خزانہ و محصولات محمد اورنگزیب اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران شریک ہوئے۔اس کے علاوہ نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار اور وفاقی وزیرِ نجکاری عبدالعلیم خان بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس میں شریک ہوئے۔

اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا ہے کہ گوادر کا نیا بین الاقوامی ہوائی اڈہ چین پاکستان عظیم دوستی کی نمایاں مثال ہے، بین الاقوامی معیار اور جدید سہولتوں سے آراستہ ایئرپورٹ تعمیر کرنے پر چین کے مشکور ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایئر پورٹ فعال ہونے سے علاقے میں خوشحالی اور روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے، ایئر پورٹ کو مصروف ٹرانزٹ پوائنٹ بنانے سے متعلق قابل عمل حکمت عملی بنائی جائے۔

اجلاس میں نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے کام کرنے پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ نیو گوادر انٹرنیشنل ایئر پورٹ رقبے کے لحاظ سے ملک کا سب سے بڑا ہوائی اڈہ ہے، ایئر پورٹ اے-380 ہوائی جہازوں کو ہینڈل کر سکتا ہے، ایئر پورٹ سے 40 لاکھ مسافر سالانہ سفر کر سکیں گے۔

Share
Related Articles

سوئیڈن نے ملک میں بھیڑیوں کو مارنے کی اجازت دے دی

سٹاک ہوم:سوئیڈن میں بھیڑیوں کے سالانہ شکار کا آغاز ہوگیا، حکومت نے...

تربت میں دھماکا، 4 افراد جاں بحق، 32 زخمی، پولیس

بلوچستان کے ضلع تربت میں دھماکا ہوا ہے جس میں 4 افراد...

کیپ ٹاؤن ٹیسٹ، جنوبی افریقہ پہلی اننگز میں 615 رنز پر آل آؤٹ،پاکستان کی بیٹنگ جاری

کیپ ٹاؤن:کیپ ٹاؤن ٹیسٹ کے دوسرے دن جنوبی افریقہ پہلی اننگز میں...

ایم ڈی کیٹ کا رزلٹ پورے ملک کیلئے مؤثر ہوگا، پی ایم ڈی سی

اسلام آباد:ملک بھر کی میڈیکل یونیورسٹیوں کو اگلے سیشن کے لیے نئے...