Home sticky post 3 سال 2025 تبدیلی کا سال ہے یا تو ہم رہیں گے یا یہ رہیں گے، علی امین گنڈاپور

سال 2025 تبدیلی کا سال ہے یا تو ہم رہیں گے یا یہ رہیں گے، علی امین گنڈاپور

Share
Share

پشاور:وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ 2025 تبدیلی کا سال ہے یا تو ہم رہیں گے یا یہ رہیں گے۔

میڈیا سے گفتگو علی امین گنڈا پور نے کہا کہ صوبے میں امن بحال کرنا میرا کام ہے اور میں کروں گا، انکے پاس عوامی طاقت نہیں ہے یہ عوام کے پاس نہیں جاسکتے، ہمارے پاس عوامی طاقت ہے، کرم کا مسئلہ 50 سال سے ہے جو حل کے قریب ہے اور میں ہی حل کروں گا۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ کسی کی کارکردگی ان کی معیشت سے نظر آتی ہے، ہم نے 24 فیصد سے زیادہ ریونیو بڑھایا، انہوں نے اگر اپنی معیشت کو بڑھایا ہے تو سامنے لائیں۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ آئی ایم ایف نے خود کہا ہے کہ ہمارے ٹارگٹ صرف خیبر پختونخوا نے پورے کیے، 103 ارب روپے ہم نے اپنے ٹارگٹ سے اوپر جمع کیے ہیں، پنجاب 150 ارب خسارے میں جا رہا ہے، اس کے بعد کہتے ہیں ہم نے کمال کردیا، یہ کمال نہیں چاہئے۔

علی امین گنڈا پور نے کہا کہ کس صوبے نے اپنی معیشت اتنی بڑھائی جتنا ہم نے بڑھایا، وفاقی حکومت اور پنجاب خسارے میں ہے، جو خسارے میں جا رہے ہیں ان کو پھانسی دینی چاہئے۔

Share
Related Articles

دوسرا ٹیسٹ،جنوبی افریقہ کے 615 رنز کے سامنےپاکستان 194 پر ڈھیر، فالو آن کا شکار

کیپ ٹاؤن:کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ کے 615 رنز کے سامنے...

ڈپٹی کمشنر کرم پر فائرنگ کا مقدمہ درج، 30 افراد نامزد

پشاور:ڈپٹی کمشنر پر گزشتہ روز ہونے والے فائرنگ کا مقدمہ تھانا سی...

اسحاق ڈار آئندہ ماہ ملائشیا و بنگلا دیش کا دورہ کریں گے

اسلام آباد:نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے اگلے مہینے...

نیلم منیر کے شوہر کی اننت امبانی کے ساتھ ویڈیو وائرل

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر کے شوہر محمد راشد...