Home sticky post 6 نامور امریکی اخبار کی کارٹونسٹ نے ارب پتی جیف بیزوس کیخلاف کارٹون سینسر کرنے پر استعفیٰ دے دیا

نامور امریکی اخبار کی کارٹونسٹ نے ارب پتی جیف بیزوس کیخلاف کارٹون سینسر کرنے پر استعفیٰ دے دیا

Share
Share

واشنگٹن:امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کی کارٹونسٹ نے امریکی ارب پتی جیف بیزوس کیخلاف کارٹون سینسر کرنے پر ملازمت سے استعفیٰ دے دیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق 64 سالہ این ٹیلناس (Ann Telnaes) نے اپنے کارٹون میں جیف بیزوس اور دیگر امریکی ارب پتیوں کو نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مجسمے کے سامنے ڈالرز کے تھیلے پیش کرتے ہوئے دکھایا تھا۔

کارٹونسٹ نے جن دیگر امریکی ارب پتیوں کے خاکے بنائے تھے ان میں فیس بک کے مالک مارک زکربرگ اور اوپن اے آئی کے چیف ایگزیکٹو سیم آلٹمین بھی شامل ہیں جبکہ والٹ ڈزنی کی علامت مکی ماؤس بھی ٹرمپ کے مجسمے کے ساتھ موجود ہے۔

این ٹیلناس نے کہا ہے کہ ایسا کبھی نہیں ہوا کہ اخبار نے ان کا کارٹون اس وجہ سے سینسر کیا ہو کہ وہ کسی کیخلاف ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ ایک خطرناک اور آزادی صحافت کیخلاف عمل ہے۔

واشنگٹن پوسٹ کے ایڈیٹر ڈیوڈ شپلے نے کہا ہے کہ وہ مستعفی کارٹونسٹ کی اس تشریح سے متفق نہیں ہیں کہ یہ ادارتی فیصلہ کسی مذموم عمل کا نتیجہ ہے۔

Share
Related Articles

پی سی بی نے 2024ء کے لیے ہال آف فیم کرکٹرز کا اعلان کردیا

لاہور :پاکستان کرکٹ بورڈ نے 2024ء کے لیے ہال آف فیم کرکٹرز...

ملٹری کورٹس کیس، آرمی ایکٹ کا اطلاق صرف فوج پر ہوتا ہے،جسٹس جمال مندوخیل

اسلام آباد:سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں کے کیس کی سماعت کے دوران...

پوپ فرانسس کی ایک بار پھر اسرائیل پر سخت تنقید،غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ

ویٹی کن :غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کے خلاف کیتھولک عیسائیوں کے...

محسن نقوی کی مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقات،ملکی صورتحال پر گفتگو

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے سربراہ جے یو آئی مولانا...