Home sticky post 3 ناراض بیوی پانچ منٹ میں خود آخر معافی مانگے گی، ریمبو کا شوہروں کو انوکھا مشورہ

ناراض بیوی پانچ منٹ میں خود آخر معافی مانگے گی، ریمبو کا شوہروں کو انوکھا مشورہ

Share
Share

لاہور:پاکستانی ڈرامہ اور فلم انڈسٹری کے مشہور اداکار جان ریمبو نے حال ہی میں ایک ٹی وی شو میں ازدواجی تعلقات کے مسائل پر اپنے خیالات کا اظہار کیا، جو سوشل میڈیا پر بحث کا موضوع بن گیا۔

ریمبو کا کہنا تھا کہ ازدواجی جھگڑوں میں مسئلہ اس وقت پیدا ہوتا ہے جب دونوں فریق ایک ساتھ غصے میں آجاتے ہیں اور ان کا مشورہ یہ ہے کہ جب آپ کی بیوی غصے میں ہو اور آپ سے ناراض ہو، تو آپ خاموش رہیں۔

یہ مشورہ سن کر شاید کچھ لوگوں کو سمجھداری کا گمان ہو، لیکن ریمبو کی بات یہیں ختم نہیں ہوئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پانچ منٹ بعد وہ خود آکر معافی مانگے گی اور ساتھ چائے بھی لائے گی۔

ریمبو نے خبردار کیا کہ اگر شوہر بھی بیوی کی طرح چیخنا شروع کرے تو سنگین نتائج بھگتنے پڑ سکتے ہیں۔ اگر آپ بھی شور کریں گے تو بیوی اپنی ماں کو فون کرے گی، اور پھر اس کی ماں آپ کے گھر پہنچ جائے گی۔

اداکار کا یہ بیان سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بن گیا ہے۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ ریمبو نے اپنے مشورے میں خواتین کو قصوروار ٹھہرا کر ازدواجی مسائل کو ایک طرفہ انداز میں پیش کیا ہے۔

Share
Related Articles

وفاق کینالز منصوبے کو واپس لے ورنہ پیپلز پارٹی حکومت کے ساتھ نہیں چلے گی،بلاول بھٹو

حیدر آباد:پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ...

ملک بھر میں مہنگائی میں کمی کے دعوؤں کے باوجود متعدد اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ

اسلام آباد:حکومت کی جانب سے ملک بھر میں مہنگائی میں کمی کے...

اسلام آباد میں شدید بارش، ژالہ باری متوقع، شہریوں کو انتباہ جاری

اسلام آباد:محکمہ موسمیات نے وفاقی دارالحکومت میں اگلے دو سے 4 گھنٹوں...

پی پی 52 سیالکوٹ ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری

اسلام آباد:الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی پی 52 سیالکوٹ ضمنی الیکشن...