Home sticky post 6 حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

Share
Share

اسلام آباد:وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 3.47 روپے لیٹر تک اضافہ کردیا ہے۔

وزارت خزانہ کی جانب سے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
وزارت خزانہ کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 3.47روپے فی لیٹر اورہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں2.61روپے فی لیٹر کے حساب سے اضافہ کیا گیا ہے۔

حکومت کی جانب سے مقرر کردہ پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کے بعد پیٹرول 3 روپے 47 پیسے فی لیٹر مہنگا کیا گیا ہے جس کے بعد پٹرول کی قیمت252.66 روپے فی لیٹر سے بڑھا کر قیمت 256 روپے 13 پیسےفی لیٹرمقرر کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل بھی 2 روپے 61 پیسے فی لیٹر مہنگا کیا گیا ہےجس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 258.35روپے فی لیٹر سے بڑھا کر 260.95روپے فی لیٹر کردی گئی ہے۔

نئی قیمتوں کا اطلاق رات بارہ بجے سے کیا گیا ہے جو اگلے پندرہ روز تک لاگو رہیں گی ۔

Share
Related Articles

حج انتظامات، عازمین کو حاجی کیمپ سے ٹکٹ، ویزہ، شناختی لاکٹ، اسٹیکرز اور موبائل سم ملے گی

اسلام آباد:وفاقی وزیر مذہبی امور کی زیرصدارت حج انتظامات کے حوالے سے...

وزیراعظم اور نواز شریف نے کینال منصوبے پر پیپلز پارٹی کے تحفظات دور کرنے کی ہدایت کردی

اسلام آباد:مسلم لیگ (ن) کے صدر اور وزیراعظم شہباز شریف نے متنازع...

اسلام آباد سمیت تمام ہائی کورٹس میں مستقل چیف جسٹس تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:ملک کی چاروں ہائی کورٹس سمیت اسلام آباد ہائی کورٹ میں...