Home sticky post 26 نومبر احتجاج ،بشریٰ بی بی کی ضمانت میں توسیع

26 نومبر احتجاج ،بشریٰ بی بی کی ضمانت میں توسیع

Share
Share

اسلام آباد: انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے بشریٰ بی بی کی ضمانت میں 5 مئی تک توسیع کر دی۔
اے ٹی سی کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے بشریٰ بی بی کے خلاف 26 نومبر احتجاج پر درج مقدمات میں درخواست ضمانت پر سماعت کی۔
دوران سماعت بشریٰ بی بی کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ اور شامل تفتیش ہونے کی درخواست دائر کی گئی۔
عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے کیس کی سماعت 5 مئی تک ملتوی کر دی۔
یاد رہے کہ بشریٰ بی بی کیخلاف تھانہ مارگلہ میں دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔

Share
Related Articles

فلائٹ آپریشن کی بندش سے متعدد حج پروازیں منسوخ اور تعطل کا شکار ہو گئیں

اسلام آباد:ہوائی اڈوں پر فلائٹ آپریشن وقتاً فوقتاً بند ہونے کے باعث...

بھارتی بوکھلاہٹ، انڈین پریمیئر لیگ ہی معطل کر دی

ممبئی: بھارت کی جانب سے پاکستان پر حملوں کے بعد پاک فوج...