Home sticky post 2 زمین سے ہزاروں نوری سال دور عجیب و غریب ساخت کا حیرت انگیز ستارہ

زمین سے ہزاروں نوری سال دور عجیب و غریب ساخت کا حیرت انگیز ستارہ

Share
Share

زمین سے تقریباً 6,500 نوری سال کے فاصلے پر ایک عجیب و غریب مردہ ستارے کا مشاہدہ کیا گیا ہے جس کی سطح پر کانٹے نما اجسام ابھرے ہوئے ہیں۔

یہ مردہ ستارہ حیران کُن طور پر گرم گندھک کے لمبے اجسام میں لپٹا ہوا ہے۔ فلکیات کا مطالعہ کرنے والوں نے تقریباً 900 سال پہلے اس ستارے کے سُپرنووا میں تبدیل ہونے کی اطلاع دی۔

کوئی بھی نہیں جانتا کہ اس سُپرنووا دھماکے نے اس مردہ ستارے کے گرد یہ اجسام کیسے بنائے۔

ہارورڈ اینڈ سمتھسونین سینٹر فار ایسٹرو فزکس میں ماہر فلکیات ٹم کننگھم نے ایسٹرو فزیکل جرنل لیٹرز میں اپنی نئی دریافتیں شیئر کیں جس میں انہوں نے کہا کہ یہ سُپرنووا کی انتہائی عجیب باقیات کا مشاہدہ پہیلی کا ایک ٹکڑا ہے۔

چین اور جاپان کے ماہرین فلکیات نے پہلی بار اس سپرنووا کو 1181 میں آسمان میں ایک “مہمان ستارے” کے طور پر نوٹ کیا۔ لیکن جدید فلکیات دانوں کو 2013 تک اس مردہ ستارے کی باقیات نہیں ملیں، جسے اب Pa 30 نیبولا کہا جاتا ہے۔

جب انہوں نے اس مردہ ستارے کی باقیات کو تلاش کیا تو یہ انہیں عجیب حالت میں ملا جو کہ سُپرنووا کی ایک قسم میں دکھائی دیا جسے ٹائپ 1 اے کہا جاتا ہے۔

اس قسم کے سپرنووا میں ایک سفید بونا ستارہ شامل ہوتا ہے جو دھماکے کے عمل میں خود کو تباہ کر دیتا ہے۔ لیکن اس پی اے 30 کے معاملے میں ستارے کا کچھ حصہ بچ گیا ہے۔

Share
Related Articles

میانمار کے زلزلے میں مسجد کا ایک حصہ منہدم ،3 نمازی شہید،متعدد زخمی

میانمار میں آنے والے 7.7 شدت کے زلزلے نے بڑے پیمانے پر...

میرے دوستوں کو رمضان مبارک! صدر ٹرمپ کی جانب سے مسلمانوں کو وائٹ ہاؤس میں افطاری

اسلام آباد:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں افطار عشائیے کا...

ذاتی خواہشات آگے لانے کے لیے قومی مفاد قربان کرنے کی جو سوچ ہے وہ بے وفائی ہے،شہباز شریف

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے دہشت گردی، معاشی مسائل اور ملک کے...

رمضان المبارک ایمان کی تازگی اور تزکیہ نفس کا بہترین موقع ہے، امام کعبہ

امام اور خطیب مسجد الحرام شیخ ڈاکٹر یاسر بن راشد الدوسری نے...